src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 ستمبر، 2024





جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں ممبئی کی انتخابی میٹینگ بحسن و خوبی اختتام پذیر۔

مفتی افضل حسین صاحب قاسمی صدر، مولانا اشرف صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری، اور مولانا امجد صاحب رحمانی کو خازن منتخب کیا گیا.

     



ممبئی :  03/ ستمبر 2024ء  گزشتہ کل بوقت صبح گیارہ بجے صدیقیہ مسجد جوگیشوری ویسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں کی انتخابی میٹینگ کا انعقاد حضرت مولانا محمد اسلم صاحب غازی قاسمی (صدر زون) کی صدارت میں کیا گیا، جسمیں باتفاقِ رائے حاجی شمیم الدین اعظمی اور مولانا عباس صاحبان کو سر پرست، مفتی افضل حسین صاحب القاسمی کو صدر، مولانا اشرف صاحب قاسمی کو جنرل سکریٹری، اورمولانا امجد صاحب رحمانی کو خازن منتخب کیا گیا،  مولانا حنیف صاحب ودانی، مولانا اسحاق صاحب، نور الہدی صدیقی، مقبول احمد خان، ظفر الہدی صدیقی، ہارون جگرالہ، عبد الغفار صاحب، اور حاجی مہتاب صاحب کو نائبینِ صدر، قاری عرفان، شمشیر حسن دلوائی، زید بھائی ، عمر بھائی ، عرفان بھائی، اور شرجیل بھائی صاحبھم کو جوائنٹ سکریٹریز، جاوید بھائی ، یونس بھائی ، عبد الستار بھائی ، نظام الدین بھائی ، عقیل بھائی ، طفیل بھائی اور عبد القدوس بھائی صاحبھم کو نائبینِ خازن مقرر کیا گیا۔

مجلس کا آغاز مولانا احمد صاحب مترانا نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں قرآن پاک کی تلاوت باسعادت سے کیا، اور مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی نے نعتِ نبی کے چند اشعار گنگناکر مجلس کو مزید زینت بخشی۔

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی افضل حسین صاحب القاسمی (صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں وناظم زون) نے انتخابی میٹینگ کی اھمیت وضرورت پر عمدہ روشنی ڈالی، جمعیۃ علماء ہند کے قیام، اسکے اغراض ومقاصد، اور اکابرین کی بے لوث قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بتلایا کہ جمعیۃ کا مقصود و مشن قرآن وسنت کے عین مطابق ہے، خدامِ جمعیۃ آج تک بفضل اللہ اُسی پر کاربند ہیں اور ان شاء اللہ تاحیات رہیں گے، اور ساتھ ساتھ جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں کی گزشتہ ٹرم میں بغرضِ حوصلہ و تحدیثِ نعمت حُسنِ کارکردگی پیش کی، اور جمعیۃ علماء جیسی منظم جماعت کیساتھ وابستگی پر شکر گزاری کی تلقین فرمائی تاکہ اللہ مزید ترقیات سے نوازے۔

اس میٹینگ میں بطورِ مشاہد حضرت مولانا اسلم صاحب القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) مولانا احمد صاحب مترانا (نائب صدر جمعیۃ علماء زون) اور مولانا وسیم صاحب قاسمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء کاندیولی) نے شرکت کی، حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی گزشتہ اور حالیہ سنہری تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی، اکابرین کی یادوں کو تازہ کرایا اور انکی عظیم قربانیوں پر انھیں خوب دعاؤں سے نوازا،   یونٹ کی مخلصانہ خدمات پر خوب جم کر ستائش کی۔ اور اِس یونٹ کو زون کیلئے مثلِ روح قرار دیا۔

حضرت‌ مولانا احمد صاحب مترانا نے اپنے مخصوص لب ولہجہ اور بے مثال سادہ لوحی  میں تائیدی اور تصدیقی تأثرات پیش فرمائے۔

مولانا وسیم صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے خدمت کے مواقع کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے یونٹ کے اراکین کی خدمات اور نیک عزائم پر نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

 حضرت مولانا اشرف صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں) نے اکابر علماء کی بے مثال ایمانی حرارت اور مخلصانہ مجاھدات کا تذکرہ کرتے ہوئے انکے غایت درجہ احترام اور انکے نقشِ قدم پر چل کر کام کرنے کے فوائد و ثمرات کا تذکرہ کیا اور جمعیۃ کے کام کو کارہائے نبوت میں شامل فرماکر اراکین کو حوصلہ بخشا۔  اور اخیر میں  حضرت مولانا حنیف صاحب ودانی نے اپنی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام فرمایا۔

*افضل حسین القاسمی*
صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں وجنرل سکریٹری زون۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages