نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرو ورنہ تباہی یقینی ہے : مفتی ہارون ندوی
ایرنڈول میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ایرنذول ضلع جلگاؤں میں نوجوانان شہر کی طرف سے اصلاح معاشرہ کے مقصد سے ایک پر نور تقریب کا قیام عمل میں آیا اس موقع پر مفتی ہارون ندوی نے کہا کہ بچے اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہیں، ان کی بہترین دینی و اسلامی تعلیم و پرورش کا اہتمام کریں، ہم دنیاوی تعلیم سے بالکل انکار نہیں کرتے، لیکن دینی،ایمانی اور اسلامی تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے، آج ہماری نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اور دین و ایمان کو آسانی سے الوداع کہہ کر کُفر کی طرف قدم بڑھا رہی ہے ،ارتداد کا شکار ہو کر اپنا اور اپنے والدین کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں،دُنیا و آخرت دونوں تباہ کر رہے ہیں ،اللہ رب العالمین ھم سے کو سمجھ دے اللہ ہم سے فرما رہا ھے کہ بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اھل و عیال کو جھنم کی آگ سے ،ایسی اہم باتیں جمعیت علماء ہند کے ضلعی صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے تفصیلی اصلاحی خطاب میں کہی۔ جلسہ اصلاح مشاعرہ میں موبائل فون سے ہونے والی تباہی کا بھی تفصیل سے ذکر کیا،کہا کہ آج مائیں اپنے بچوں کو رونے چلانے سے بچانے کے لئے اُن کے ہاتھوں میں موبائیل تھما رہی ھے اور اب چھوٹے بچے موبائیل کے بنا کھانا بھی نہیں کھاتے ہیں ،دُودھ بھی اُس وقت پیتے ہیں جب ماں ہاتھ میں موبائیل دیتی ہے یہ اچھی تربیت نہیں ھے ،خاص طور پر جوانوں کو نشہ کے نقصانات بتاتے ہوئے گٹکے، بیڑی، سگریٹ اور شراب نوشی کے نقصانات بھی بڑے پیار سے بیان کیے، مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی نصیحت کرتے ہوئے حسد، بغض اور نفرت کے نقصانات بتائے اور اتفاق کی اہمیت بھی بتائی۔
اس عظیم الشان جلسہ کی صدارت مولانا خالد صاحب اشاعتی نے اپنے خطبہ صدارت میں موصوف نے حالات حاضرہ میں زندگی بسر کرنے کی رہنمائی کی۔ بس اس موقع پر تمام علمائے کرام کا استقبال شہر کے معززین نے پھولوں اور شالوں سے کیا، اس وقت شھر صدر حافظ عرفان، مرکز کے امام مفتی اظہر، قاری ذاکر، حافظ محسن، مولوی الیاس۔ حافظ زبیر، حافظ منظم، مولانا عبدالقیوم، مولوی ندیم، مولوی محمد اور حافظ علمائے کرام اور شہر کے اہم عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کامیابی کے لۓ مقامی نوجوانوں نے محنت و کوشش کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں