آسام مسلم میریج ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جلگاؤں میں زبردست احتجاج
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے مسلم میریج ایکٹ 1935 کو منسوخ کرنے اور نئے قوانین کو منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا قانون مسلم معاشرے میں شادی اور طلاق کے قوانین میں مساوات لائے گا۔
صدر جمہوریہ ہند سے مداخلت کا مطالبہ
جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادرہڈ نے شہر میں ضلع کلیکٹر کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم دےکر مطالبہ کیا گیا صدر جمہوریہ ہند ہے مذکورہ ایکٹ کو قانون میں تبدیل کرنے کی اجازت نا دے اسے رد کر دیں۔
تحصیلدار سریش کولی نے کلکٹر کی جانب سے مذکورہ میمورنڈم قبول کیا اور صدر جمہوریہ ہند تک پہنچانے کا تیقن کیا ۔
وفد میں شامل
ضلع صدر فاروق شیخ کی قیادت میں سید چاند، مکتائی نگر کے صدر حکیم چودھری، شرسولی صدر خلیل رمضان، سپریم کالونی صدر عقیل خان کاسار، یووا برادری کے محسن یوسف عثمانیہ برانچ رفیق مجید، عیدگاہ ٹرسٹ ہریش سید، مرکز طاہر شیخ، تمبا پور کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ مظفر شیخ اور اکرم شیخ اور سماجی کارکن ارشد شیخ شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں