src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پریم چند نے اپنے ادب میں عام آدمی کو ہیرو بنایا : پرنسپل ڈاکٹر چاند خان۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 اگست، 2024

پریم چند نے اپنے ادب میں عام آدمی کو ہیرو بنایا : پرنسپل ڈاکٹر چاند خان۔

۰
 



پریم چند نے اپنے ادب میں عام آدمی کو ہیرو بنایا : پرنسپل ڈاکٹر چاند خان۔




 اقرا تھیم کالج میں پریم چند جینتی پر سیمینار کا انعقاد ۔ 




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پریم چند کے یوم پیدائش کی , تاریخ  پر، اقراء کے زیر انتظام ایچ جے تھیم سینئر کالج کے شعبہ ہندی  اردو کے مشترکہ تعاون سے "پریم چند شخصیت اور تخلیقی صلاحیت" پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت  پرنسپل انچارج ڈاکٹر چاند خان نے کی۔سیمینار میں حمیرا ناز، جویریہ تحریم، سہانا شیخ، ناظمین محمود، مسیرہ پروین، عرشیہ انجم، پیرذادے عظمیٰ، جبین وغیرہ  نے پریم چند کی شخصیت اور خدمات پر  مکالمے پیش کیے۔ اس موقع پر پروفیسر مزمل قاضی، ڈاکٹر انجلی کلکرنی، پروفیسر راجیش بھامرے، ڈاکٹر کہکشاں انجم نے طلباء کی رہنمائی کی۔  صدارتی تقریر میں پرنسپل چاند خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریم چند نے حقیقت پسندانہ ادب لکھ کر اپنے ادب میں عام آدمی کو ہیرو بنایا۔  پریم چند کا ادب آج بھی اتنا ہی  مقبول ہے کسانوں کی زندگی، ان کے مسائل، قومی یکجہتی اور سماجی مسائل پریم چند کے ادب میں جھلکتے ہیں۔  نظامت صدر  شعبہ اردو  ڈاکٹر کہکشاں انجم نے کی، صدرشعبہ ہندی پروفیسر راجیش بھامرے نے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں طلباء شریک تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages