src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 اگست، 2024

 





 ریاست مہاراشٹر میں خواتین اور بچوں کو  تحفظ فراہم کیا جائے  مسلم تنظیموں کا مطالبہ 

 ضلع کلیکٹر کو دیا میمورنڈم ۔

 جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)


 ریاست مہاراشٹر کی ایک روشن روایت ہے یہ ایک ترقی یافتہ اور اہم مقام رکھتی ہے قومی معیشت کی ترقی میں بھی اس کا کلیدی کردار ہے اس کے باوجود یہاں خواتین اور بچوں پر ظلم و ستم کم‌ نہیں ہو رہے ہیں ہمیشہ نۓ نۓ واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کے  خلاف جلگاؤں شہر کے مختلف سماجی اور سیاسی  تنظیموں کے عہدیداروں نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم پیش کیا کہ حال ہی میں ممبئی اور پونہ میں  جو ہوئے واقعات ہیں ارن میں یششری کے ساتھ داؤد شیخ نے جو ظلم کرتے ہوئے اسے قتل کردیا گیا اسی طرح پونہ کے ماول علاقہ کی رہنے والی ثمرین نیوکر کے ساتھ گجیندر دگڑکھیرکر اور روی گایکواڑ نے ظلم کرکے اس کا اور دو  بچوں کا بھی قتل کر ڈالا اس طرح کے واقعات کو فوری طور پر  روکنے کے اقدامات کرے اس طرح کے واقعات سے ریاست بھر کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ تو ہے ہی عام لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ان دونوں ملزمان پر فاسٹ ٹریک میں مقدمہ چلاکر جلد از جلد سخت سے سخت سزا دی جائے انہیں  پھانسی کی سزا دی جائے ،ان دونوں معملات کے لۓ اسپیشل سرکاری وکیل اجول نیکم کی تقرری کی جاۓ اور خاص طور سے اس طرح کے  معملات کو جو لوگ فرقہ وارانہ رنگ دینے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان مزہبی اور سیاسی سماجی تنظیموں اور افراد پر بھی  سخت کاروائی کی جائے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر کل جماعتی تنظیم سید چاند،منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،ایم آئی ایم صدر احمد شیخ ،متین پٹیل ، انور خان ،فیروز شیخ ،شیخ عاشق،مجاہد خان وغیرہ موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages