src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 اگست، 2024

 





 خواتین کو معاشی اعتبار سے خود مختار بنانے کی جمعیة علماء ضلع اورنگ آباد کی کوشش




 مولانا حلیم اللہ قاسمی کے ہاتھوں ںسلائی مشین اور بکریوں کی تقسیم عمل میں آئی
 



 اور نگ آباد3؍اگست   جمعیة علماء ہند روز اؤل سے مختلف پلیٹ فارم سے سماجی،رفاہی، ملی،اور دینی خدمات انجام دیتی آرہی ہے اسی سلسلے کی ایک کوشش جمعیة علماء ضلع اؤرنگ آباد نے حسب سابق امسال بھی گزشتہ کل کریم کالونی روشن گیٹ پر واقع جمعیة کے دفتر سے مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیة علماء مہاراشٹر) کے ہاتھوں دیہی علاقوں کی خواتین کے درمیان چھ عدد بکریاں اور دس سلائی مشین کی تقسیم عمل میں آئی۔
اس موقع پر مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیة علماء مہاراشٹر) حافظ محمدعارف انصاری (جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع تھانہ)قاری عبد الرشید (جنرل سکریٹری جمعیة علماء مراٹھواڑہ) مولانا عیسی خان کاشفی (صدر جمعیة علماء شہر جالنہ)موجود تھے ۔
جمعیة علما ء ہند ایک ملی ، قومی اور ایک دینی جماعت کا نام ہے جو گذشتہ سو سالوں سے مسلسل ملک و ملت کی خدمت انجام دے رہی ہے ۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہر جماعت اپنے ارکان کی زیادتی ان کے فکر و عمل کی پختگی اور جد و جہد کی اسپرٹ سے مضبوط ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی نے تنظیم کی ممبر سازی کے تعلق سے علاقہ مراٹھواڑہ کے دوروزہ دورہ پراورنگ آباد میں کیا۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیة علما ء ہند کو آپ اپنے ایثار اور جہد و عمل سے جتنا مضبوط بنائیں گے اتنا ہی مضبوطی کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کے کاز کے لئے لڑ سکے گی ۔اس لئے اس موقع پر ملی حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے آپ جماعت کے ہاتھ مضبوط کریں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کے رکن بنیں اور ملی جد وجہد کے لئے اسے توانائی بخشیں۔
 اس پر گرام کو کامیاب بنانے ، بکریوں اور سلائی مشنیوں کے انتظام کرنے اور مستحق دیہی خواتین میں تقسیم کی ذمہ داریوں کو جمعیۃ علماء ضلع اؤرنگ آباد کے ذمہ داروں میں حافظ شیر خان (صدر جمعیة علماء ضلع اؤرنگ آباد) شیخ مجیب (جنرل سیکریٹری جمعیة علماء ضلع اؤرنگ آباد) عمران پٹیل،شیخ صادق،تنویر احمد ،امجد خان ،ساجد،منور بیگ (خازن جمعیۃ علماء ضلع اؤرنگ آباد) ریاض ، کاظم ،حافظ زبیر ، مفتی اعجاز ،قاری سراج ، مولانا صغیر (کالی مسجد) مولانا ہارون (صدر جمعیۃ علماء پیٹھن) رفیع الدین نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages