src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء تھیم کالج میں جشن آزادی کی تقریب۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 15 اگست، 2024

اقراء تھیم کالج میں جشن آزادی کی تقریب۔

 





اقراء تھیم کالج میں جشن آزادی کی تقریب۔



جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی  کے زیر اہتمام اقراء ایچ جے تھیم کالج، میں نیشنل سروس اسکیم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت یوم آزادی منایا گیا۔  سوسائٹی کے ڈائریکٹر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کے دست مبارک سے پرچم کشائی عمل میں ائی۔  صدر کی حیثیت سے سوسائٹی کے نائب صدر  ڈاکٹر  اقبال شاہ موجود تھے۔  اس کے ساتھ پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹر یوسف پٹیل، پروفیسر مزمل قاضی، ڈاکٹر راجو گوارے موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر اختر شاہ نے تلاوت قرآن کی۔  بعد ازاں کلچرل پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر راجو گوارے نے ثقافتی پروگرام کا آغاز کیا۔ راشٹریہ سیوا یوجنا کے رضاکار صائم رضا نے شاندار طریقے سے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔  طلباء نے حب الوطنی کے گیت، حب الوطنی پر مبنی تقاریر، شاعری، وغیرہ پیش کی شیخ البیہ راغب، عالیہ ریان، مسیرہ محمد ظہیر، جویریہ تحریم، محمد ساحل، خان محمد عابد، میناز خان نے اپنی شرکت سے حاضرین کے دل جیت لیے۔  مہمان خصوصی مجید سیٹھ زکریا نے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ صدارتی تقریر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی۔ ہمیں لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرکے محبت کا پیغام دینا چاہیے۔  اس پروگرام کی کامیابی کے لیے تدریسی عملہ اور غیر تدریسی عملہ نے بھرپور محنت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages