src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک کی حفاظت اور امن و سلامتی ہماری ذمہ داری: تنویر جہاں شیخ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 15 اگست، 2024

ملک کی حفاظت اور امن و سلامتی ہماری ذمہ داری: تنویر جہاں شیخ

 





ملک کی حفاظت اور امن و سلامتی ہماری ذمہ داری: تنویر جہاں شیخ



  کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں یوم آزادی کا 78 واں جشن آزادی منایا گیا۔




جلگاؤں (  عقیل خان بیاولی):کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج  میں78 وی یوم جشن آزادی کی پرچم کشائی انجمن کے جوائنٹ سیکریٹری شاہ ذاہد کے دست مبارک سے عمل میں آئی۔ اس موقع پر موصوف نے تمام اساتذہ اکرام  و طالبات کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کیں۔ اسکول ہذا کی صدر معلمہ نے تمام حاضرین سے مُخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں ہر کسی نے برابر کا حصہ لیا اور شانہ بہ شانہ قربانیاں بھی دی لیکن مجاہدین آزادی ہند نے جس خواب کو دیکھ کر اپنی جانیں گنوائی وہ خواب پورا کرنے کے لئے ہمیں ملک میں امن و سلامتی قائم رکھنا اور اس کی حفاظت کرنا یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی یے۔ اور ساتھ ہی پروگرام میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو بھی مبارکباد پیش کی۔ جشن آزادی کے موقع پر اسکول ہذا میں ایک نمایاں پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جس میں پنجم تا دوازدہم کی طالبات میں شرکت کی اور میں مر بھی جاؤں تو وطن یہ یاد رہے گا، لہرا دو سرکشی کا پرچم لہرا دو، حق سے کہتے ہیں تو ہے ہمارا وطن، اور دیش میرے جیسے گیت گنگنائے اور یوم آزادی کہ رہنمااور وطن پرستی پر تقاریر پیش کیں جس میں  نمیرہ شیخ حفیظ (نہم الف)، شاہ عفیفہ ندیم (نہم الف)، طیبہ ناز (پنجم)، زویا زبیر(نہم الف)، صبا آفرین شکیل پٹیل (ہشتم ب)، ردا ریاض پنجاری (ہشتم ب) نے مختلف زبانوں میں پیش کیا۔ شاہ ذاکر سر اور مشتاق بہشتی سر نے طالبات کو جہد آزادی اور ہماری ذمہ داری کا احساس دلایااور طالبات کے ساتھ ترنگا عہد بھی لیا۔ جشن ازادی کی خوشیوں کو ہر جماعت کی ہر طالبہ نے پرجوش انداز میں منایا۔اور اپنی جماعتوں کو مختلف قسم کے چارٹس اور اپنے ہاتھوں سے  کرافٹ ورک کر کے اپنی جماعتوں کو سجایا۔  وہی جماعت پنجم اور ہشتم کی طالبات نے مختلف رہنما ہند کی تصاویر میں رنگ بھر کے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ اس موقع پر انجمن کے جوائنٹ سیکریٹری شاہ ذاہد بھائی، صدر معلمہ، و تمام اساتذہ اکرام موجود تھے۔ تقریب کی نظامت جماعت دوازدہم کی طالبہ حریا خلیل شیخ اور شینم جاوید نے انجام دی۔اور پرچم کشائی کے وقت شاہ ذاکر اور شیخ مظہرالدین نے نظامت سنبھالی ۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا ساتھ رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages