src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دعوت اسلامی ہند شاخ بھساول کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 13 اگست، 2024

دعوت اسلامی ہند شاخ بھساول کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد ۔





 

 دعوت اسلامی ہند شاخ  بھساول کے زیر اہتمام   یوم آزادی کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد ۔




جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) وطن  عزیز  کی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مذہبی سماجی تنظیم دعوت اسلامی ہند  شاخ بھوساول کے  زیر اہتمام مختلف سماجی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جن میں بچوں کی ترنگا ریلی، شجر کاری و خون کا عطیہ کیمپ شامل ہیں۔ جس کے تحت  ١٥ اگست کی صبح 10:30 بجے مدرسۃالمدینہ کے طلبہ کی  ترنگا ریلی آیان ٹاور امردیپ چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی محمد علی روڈ رضا ٹاور تک جائیگی اس ریلی کے ذریعے عوام کو حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے  تحفظ کے لیے شجر کاری کی ضرورت اور اہمیت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔ریلی کا اختتام رضا ٹاور محمد علی روڈ کھڑکا روڈ پر کیا جائےگا جہاں پر مدرسے کے طلبہ کے ہاتھوں  سے شجر کاری اور ملک میں امن و سلامتی نیز  ترقّی کے لئے دعا کی جائے گی اسی کے ساتھ ہی سنی جامع مسجد نزد جام محلہ میں دوپہر 12  بجے سے 3 بجے تک خون عطیہ کیمپ بھی رکھا گیا ہے تنظیم کے ضلعی صدر زبیر عطاری،شہر صدر شعیب عطاری، GNRF کے ضلعی صدر رفیق روشن قادری نے اس کیمپ میں عوام سے بڑی تعداد شریک ہونے  اور خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages