"مطالعہ روح کی غذا ہے"یوم لائیبریرین کے موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ کا اظہار خیال ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پڑھوں کا حکم پانے والے اور جانکار کو انجان پر فوقیت کی نصیحت پانے والے ہم، اگر اپنی روح کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں مطالعہ کرنا ہوگا ایسا مطالعہ جو ہم میں تفکر و پرواز تخیل دے تب معاشرہ میں سکون رہے گا ان زریں خیال کا اظہار اقراء تھیم کالج میں منعقدہ "یوم لائبریرین"کے موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ چئیرمین کالج ھذا نے کیا موصوف نے دور حاضرہ میں نسل نو کی مطالعہ میں عدم دلچسپی اور الیکٹرانکس مصنوعات میں بڑھتی دلچسپی پر اظہار افسوس کیا۔ ساتھ ہی مطالعہ کی تہذیب کو زندہ رکھنے کی بھی تلقین کی ۔اغراض ومقاصد ڈاکٹر تنویر خان نے بیان کرتے ہوئے ہندوستانی لائیبریری تحریک کے بانی ایس آر رنگناتھن کا تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی لائبریرین ڈاکٹر اشرف شاہ قومی یوم لائیبریری کے انعقاد کو واضح کیا اور ایس آر رنگناتھن کی کاوشوں کو بیان کیا پرنسپل ڈاکٹر چاند خان ،پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ، نے بھی اظہار خیال کیا۔ نظامت پروفیسر ڈاکٹر قاضی مزمل ندوی نے کی اس موقع پر جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھے قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر اختر شاہ نے تلاوت قرآن پاک کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں