الحاج عبدالکریم سالار کو جیون گورو ایوارڈ تفویض
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر و معروف تعلیمی سماجی و سیاسی مصلح, جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر عبدالکریم سالارکوریاست گیر سطح پر اپنے تعلیمی و سماجی کاموں کے لیے شہرہ أفاق کی حیثیت کی حاصل ھے۔شولاپورکے " جیو اور جینے دو " ھفتہ وار اخبار کے پچیس سالہ جشن کے موقع پر موصوف کی طویل ترین پانچ دہائیوں پر محیط تعلیمی سماجی و سیاسی خدمات کے عیوض انہیں " جیون گورو ایوارڈ " سے نوازا گیا۔شولاپور میں منعقدہ اس پر شکوہ تقریب کی صدارت ریاست مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے وجاہت مرزا نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی سشیل کمار شندے سابق وزیر اعلی مہاراشٹر و سابق وزیر داخلہ بھارت سرکار ، اظہر خان (سابق وزیر حکومت مہاراشٹر ) ذکی شفیع (سابق ایم ایل سی ) چندر پور و تعلیمی حلقوں سماجی اصلاحی کاموں کے اہم ارکان نیز سیاسی گلیاروں سے نمائندگان کا جم غفیر موجود تھا واضح رہے کہ عبدالکریم سالار کی سحر انگیز شخصیت نے جلگاؤں و اس سے متصل مضافاتی علاقوں میں اپنے تعلیمی و اصلاحی کاموں کے وہ گہرے انمٹ نقش چھوڑے ہیں جو آج نسل نو کو نہ صرف رہنمائی بلکہ مینار نور کا مقام رکھتی ہے موصوف نے اپنی اس پذیرائی کو اپنی ٹیم و ساتھیوں کی کاوشوں سے منسوب کیا ہے موصوف نے اپنے پیغام میں کہا کہ " یہ کامیابی میری ذاتی محنت و لگن سے زیادہ میرے رفقاء کی جہت مسلسل و کاوشوں اور تعاون کا ثمرہ ہے " واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی انہیں قومی سطح پر بے شمار اعزازات و ایوارڈز سے سرفراز کیا جا چکا ہے جس میں فخر خاندیش، سر سید احمد خان ایوارڈ، سالار قوم ، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں اس اعزاز سے سماجی و تعلیمی حلقوں میں خوشی ومسرت کا ماحول ھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں