src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 14 اگست، 2024

 






مالیگاؤں میں بجلی کمپنی کے خلاف سماج وادی پارٹی نے کھولا مورچہ 

شان ہند نے ایم ڈی شُوٹ اَپ، ایوریج اور فالٹی بل کے معاملات ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کا عندیہ دیا 

مالیگاؤں (نامہ نگار) بجلی کمپنی کے کام کاج سے شہریان عاجز و پریشان ہیں. بجلی صارفین مختلف تکالیف سے نبرد آزما ہیں اور بجلی کمپنی ہے کہ اپنے انفراسٹرکچر کو سُدھارنے کی بجائے وصولی ایجنٹ کی طرح کام کر رہی ہے. شہر کے سینکڑوں صارفین کو ایم ڈی شُوٹ اَپ، ایوریج بل اور فالٹی بل کے نام سے پریشان کیا جا رہا ہے. نئے بجلی کنکشن دینے میں بھی ٹال مٹول کیا جاتا ہے، جس سے خصوصی طور پر بُنکروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. یہ ساری شکایات شہر کے تقریباً سبھی علاقوں سے سامنے آ رہی ہیں. بجلی کمپنی پر نمائندے کا رَتّی برابر بھی دبدبہ نہیں ہے. ایم ڈی شُوٹ اَپ، ایوریج بل اور فالٹی بل کے معاملات پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے. اس لئے شہر بھر کے ایسے بجلی صارفین جنہیں ایم ڈی شُوٹ اَپ، ایوریج بل اور فالٹی بل کے نام پر جرمانہ، مقدمے یا کسی دیگر پیچیدگی کا سامنا ہے، ایسے تمام بجلی صارفین خصوصاً بُنکروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ 17 اگست، بروز سنیچر، رات آٹھ بجے سے بارہ بجے کے درمیان سماج وادی پارٹی آفس (شانِ ہند رابطہ آفس آگرہ روڈ) پر آئیں اور اپنے مسائل سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران کے روبرو رکھیں. اپنے ساتھ ضروری کاغذات بھی لے کر آئیں تا کہ مسائل کو سمجھنے میں آسانی ہو. بجلی صارفین کی شکایات اور مسائل سننے اور سمجھنے کے بعد جلد ہی ایک مضبوط لائحہ عمل طئے کر کے انہیں حل کرانے کی جدوجہد سماج وادی پارٹی کی جانب سے کی جائے گی.

                
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages