src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> الحاج عبدالکریم سالار فخر قوم و ملت ایوارڈ سے سرفراز۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 18 اگست، 2024

الحاج عبدالکریم سالار فخر قوم و ملت ایوارڈ سے سرفراز۔

 



                  

الحاج عبدالکریم سالار فخر قوم و ملت ایوارڈ سے سرفراز۔                     




 جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)یوں تو عروس البلاد برہان پور شعبۂ  علم و ادب میں دار السرور  کا مقام خاص رکھتا ہے جہاں ادباء و شعرا کے ہم پلہ کثیر تعداد ایسی سماجی اصلاحی تنظیموں کے مخصوص اقدامات اس شہر کو اور مقام خاص عطا کردیتے ہیں اسی کی ایک اہم کڑی بتاریخ ۱۸ اگست کو یہاں کی شہرت بام حیثیت رکھنے والی مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشن سوسایٹی و آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی برہان پور  کے باہمی اشتراک سے شہر کی سحر انگیز شخصیت  و ملک عظیم میں اپنے تعلیمی و سماجی اصلاحی کاموں سے شہرہ آفاق سی حیثیت رکھنے والے الحاج عبدالکریم سالار کو " فخر قوم و ملت " ایوارڈ سے سابق مدھیہ پردیش سرکار کے ایم ایل اے عبدالحمید قاضی صاحب کے سیاسی و سماجی افراد کی جم کثیر تعداد کے روبہ رو تفویض کیا گیا اس دیدہ زیب تقریب کی صدارت عارف عبدالعزیز صاحب (صدر مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ مدھیہ پردیش) نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی الحاج محمد فرید پہلوان، ( سیکریٹری اردو قومی رابطہ کمیٹی ) ڈاکٹر لوتھاڑے( آئی اسپیشلسٹ ) ساجد قریشی (سابق صدر اردو رابطہ کمیٹی ) و ابن ابراہیم قریشی (سابق چیرمین مایناریٹی کمیٹی مدھیہ پردیش)، اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی برہان پور کے صدر رگھونشی  ، و اجئے چٹنیس ،سید جوذر علی ( برہان پور )  معروف سماجی مصلح  و  شاعر شعور أشنا موجود تھے  صاحب اعزاز کا اس موقع پر تپاک استقبال کیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام کو سید جوذر علی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ منعقد کیا  شعور أشنا نے اس ہمہ رنگی تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages