src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سماجوادی پارٹی چوطرفہ مضبوط ہورہی، مخالفین گھبراہٹ کا شکار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 جولائی، 2024

سماجوادی پارٹی چوطرفہ مضبوط ہورہی، مخالفین گھبراہٹ کا شکار

 




سماجوادی پارٹی چوطرفہ مضبوط ہورہی، مخالفین گھبراہٹ کا شکار


اسمبلی الیکشن میں شان ہند طاقتور امیدوار کے طور پر عوام میں مقبول، ہر روز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری


بدھ رات 10 بجے عارف نوری، محمد سمیر، مولانا عبدالرشید مجددی، شکیل مقادم، عمر ماسٹر لال ٹوپی پہن کر سماجوادی میں شامل


مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں ظلم ناانصافی کے خلاف، فرقہ پرستوں کے خلاف بیباکی سے بولنے، لڑنے والی خاتون لیڈر شان ہند نہال احمد کی قیادت کو شہریان تسلیم کرتے ہوئے شہر کے ہر حصہ سے ہر محلے سے دینی، ملی سیاسی سماجی شخصیات روز بروز سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی بروز بدھ رات 10 بجے سماج وادی پارٹی آفس پر شان ہند کی قیادت میں مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں *عارف نوری* اور انور شعبان نگر کے *محمد سمیر محمد سعید* مشرف رنگاڑی کے ہاتھوں *مولانا عبدالرشید مجددی،* اطہر حسین اشرفی کے ہاتھوں *شکیل مقادم،* باقر خان کے ہاتھوں *عمر ماسٹر* کو پارٹی میں شمولیت کی گئی. شان ہی کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شہر میں چرچا ہونے لگی ہے کہ اسمبلی الیکشن 2024 کیلئے سماجوادی پارٹی سے شان ہند نہال احمد مضبوط اُمیدوار کے طور پر نظر آرہی ہے. پارٹی ورکرس کا جوش بھی کئی گناہ بڑھ گیا ہے. 25 سال بعد مالیگاؤں شہر ایک بڑے بدلاؤ کی جانب جانے کی راہ پر نظر آرہا ہے. 


پارٹی میں شامل ہوئے تمام ہی معززین کا شان ہند نے خیر مقدم کیا، عارف نوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہال احمد صاحب کے پریوار سے جُڑ کر اپنے گھر واپسی کیا ہو، میرے آبا وجداد ساتھی نہال احمد صاحب کے شانہ بشانہ رہے اور آج میں جانشین نہال احمد کے ساتھ شامل ہوکر شان ہند کی طاقت بنو گا. اس موقع پر اطہر حسین اشرفی، سابق کارپوریٹر زاہد جمن، ایڈوکیٹ شیخ توصیف، باقر حان، رئیس ستارہ، انیس مستری، عبدالرحمٰن انصاری، سلیم گڑبڑ، فیضان رجو، محمد وائرمین، ابواللیث انصاری وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages