src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> " وہ لب کھولے تو معطر ہو جائے محفل‌". ایچ جے تھیم کالج میں محفل "فن گفتگو." - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 24 جولائی، 2024

" وہ لب کھولے تو معطر ہو جائے محفل‌". ایچ جے تھیم کالج میں محفل "فن گفتگو."

 





 " وہ لب کھولے تو معطر ہو جائے محفل‌". ایچ جے تھیم کالج میں محفل "فن گفتگو."




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام  ایچ۔جے۔تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں"محفل فن گفتگو "پر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مشہور شاعر  یوسف دیوان بمبئی نے شرکت کی اور فن گفتگو کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آداب گفتگو سے متعلق رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ جب ہم کسی سے کلام کرتے ہیں تو اس میں ہماری تعلیم تربیت شعور سب کچھ پوشیدہ رہتا ہے سامع ہمارے انداز بیاں سے ہماری کی شخصیت کو ناپ لیتا ہے 

موصوف نے سامعین کو فن گفتگو کی اہمیت اور اس کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ  مؤثر گفتگو نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی کامیابی کی  کلید ہے۔

خالص گفتگو سے آپ کسی کو  اپنا بنا سکتے ہیں کسی کو فتح کر سکتے ہیں ۔

"وہ لب کھولے تو معطر ہو جاۓ محفل‌ 

مانوں زباں نہیں بول رہا ہو دل"

پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے اپنی  تقریر  میں نشست کی اہمیت واضع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز طلباء کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کی چیلنجز کا سامنا کرنے میں آسانیاں فراہم کر سکتے ہیں نظامت پروفیسر قاضی مزمل ندوی  نے کی غرض وغایت صدر  شعبہ اردو ڈاکٹر کہکشاں انجم نے کی وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ  نےرسم شکریہ ادا کیا ڈاکٹر انجلی کلکرنی ،ڈاکٹرعائشہ باسط، ڈاکٹر راجیش بھامرے،اور ڈاکٹر راجو گوارےنےشرکت کر کے  پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ 

 پروگرام کو طلباء اور اساتذہ کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages