src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 9 اگست بروز جمعہ کو سنویدھان سرکشا کے سپاہی اکھیلش یادو کا مالیگاؤں دورہ ،عزیز کلو اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسۂ عام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 جولائی، 2024

9 اگست بروز جمعہ کو سنویدھان سرکشا کے سپاہی اکھیلش یادو کا مالیگاؤں دورہ ،عزیز کلو اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسۂ عام

 




9 اگست بروز جمعہ کو سنویدھان سرکشا کے سپاہی اکھیلش یادو کا مالیگاؤں دورہ ،عزیز کلو اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسۂ عام



پستول اور ذاتیات کی سیاست کے علاوہ شہری حالات پر 19 جولائی جمعہ کو شبیر نگر کے خواجہ غریب نواز گارڈن میں ہنگامی میٹنگ کںٔی اہم شخصیات ہوگی پارٹی میں شامل




مستقیم ڈگنیٹی ، شان ہند ، اطہر حسین اشرفی وغیرہ کی پریس کانفرنس سے مخاطبت





مالیگاؤں : 15 جولائی سنویدھدان سرکشا کے سپاہی سماج وادی پارٹی راشٹریہ  ادھیکش اکھیلش یادو 9 اگست کرانتی دن کے موقع پر مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں ۔اس دن سے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی سیاست میں کرانتی آئے گی ۔اکھیلش یادو کے دورہ سے اسمبلی الیکشن کا آغاز کیا جائے گا ۔اس مقصد کو لیکر آج سماجوادی پارٹی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی  شان ہند و اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ اکھلیش یادو کے دورہ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے ۔جلسہ عام کی جگہ کا تعین سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران نے کرلیا ہے ۔ یاد رہے 9 اگست کو اکھلیش یادو صاحب کی مالیگاؤں آمد اور شاندار استقبالیہ جلسہ عام میں آنے والے مہمانوں کے شایانِ شان استقبال اور دیگر انتظامات کے لںٔے جاںٔزہ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا سہیل عبدالکریم کی کنوینر شپ میں جاںٔزہ کمیٹی نے گذشتہ کچھ دنوں کے سروے کے بعد 9 اگست کے جلسہ کی جگہ کا انتخاب عزیز کلو اسٹیڈیم کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان کمیٹی کے سرپرست حاجی اطہر حسین اشرفی نے کیا ۔

شان ہند نے بتایا کہ اکھلیش یادو 9 اگست کو مالیگاوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور اسی رات مالیگاؤں میں قیام کرینگے ۔اس دوران اکھلیش یادو شہر کی معزز شخصیات اور تنظیموں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال بھی کرینگے ۔ان میں بالخصوص پاورلوم تنظیموں کے نمائندے اور جائزہ کمیٹی کے ممبران کا شمار ہے وہیں تعلیمی و مذہبی شخصیات سے بھی اکھلیش یادو ملاقات کرینگے ۔


اکھیلش یادو کے مالیگاؤں دورہ سے متعلق مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ یہ صرف سماجوادی کا پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ مالیگاؤں شہر کے ہر شہری کا پروگرام ہے سماجوادی پارٹی صرف اس پروگرام کی کنوینر ہوگی ۔اس لئے شہریان بڑی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے سنویدھدان سرکشا کے سپاہی اکھیلش یادو کا استقبال کریں جس طریقے سے اکھلیش یادو صاحب نے ساںٔیکل کی  تیز رفتار سے بھاجپا کو اترپردیش میں روکا ہے اسی طریقے سے مہاراشٹر میں بھی سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو اور ابو عاصم اعظمی صاحب کی قیادت میں فرقہ پرستوں کو شکست دینے میں اہم کردار اداکرنے جارہی ہے۔

مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کہا کہ اکھلیش یادو کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اور شہری سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر گرو وار وارڈ میں ہنگامی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔



انہوں نے کہا کہ شبیر نگر سیلانی چوک کے خواجہ غریب نواز گارڈن میں ہنگامی میٹنگ کا انعقاد آئندہ جمعہ 19 جولائی کو کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں شہری سیاست پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اب بہت ہوگیا شہر دونوں ہی لیڈران سے اوب چکا ہے دونوں کی باتوں میں آنے والا نہیں ہے ۔لیڈران کی تقاریر سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ایک دوسرے پر الزامات لگا کر شہریان کا وقت برباد کیا جارہا ہے ۔بندوق کی سیاست کو بھی اب ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں نعمانی بریج کے تعلق سے تفصیلات بھی اجاگر کی جائے گی ۔اس سے قبل نعمانی بریج کے تعلق سے شہریان کو لکڑی کا لڈو دیا گیا تھا اور اب کس چیز کا لڈو دے رہے ہیں؟ اسکا بھی خلاصہ کیا جائے گا


مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں کی سیاست میں اصلاح کا نعرہ لیکر آنے والے لوگ ہی اصلاح معاشرہ کی بجائے معاشرہ میں برائی  پیدا کررہے ہیں ۔ان سب عنوانات پر جمعہ کو میٹنگ میں خلاصہ کیا جائے گا ۔اس پریس کانفرنس سے شان ہند نے اکھیلش یادو کے دورہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے عوام سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی ہے وہیں اطہر حسین اشرفی، سہیل احمد عبد الکریم وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پریس کانفرنس میں کارپوریٹر شیخ زاہد جمن ، رشید سیٹھ ایولے والے، شیخ انیس مستری، یحییٰ عبد الجبار، خورشید کابل، مسیح اللہ بیسٹ ، سلیم گڑبڑ ، معین اختر، عبد الرحمن انصاری سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages