src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کولہاپور درگاہ و مسجد تشدد معاملے میں مستقیم ڈگنیٹی نے مذمت کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 جولائی، 2024

کولہاپور درگاہ و مسجد تشدد معاملے میں مستقیم ڈگنیٹی نے مذمت کیا

 

 




کولہاپور درگاہ و مسجد تشدد معاملے میں مستقیم ڈگنیٹی نے مذمت کی




کل دوپہر 12 بجے کالی فیت کے ساتھ دستور بچاؤ کمیٹی پرانت آفیسر کو احتجاجی مکتوب دے گا.




مالیگاؤں : گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے کولہاپور شہر کے وِشال گھر علاقے میں موجود حضرت سید مالک ریحان درگاہ و مسجد کو فرقہ پرستوں نے بھاری نقصان پہنچایا، اس حادثے سے پہلے فرقہ پرستوں نے ماحول گرم کرنے کی نیت سے سوشل میڈیا پر درگاہ کو نقصان پہنچانے کی تشہیر کیا، فرقہ پرستوں کی نیت کو بھانپتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر جناب ابوعاصم اعظمی صاحب نے کولہاپور کے ایس پی کو اس معاملے کی اطلاع دی، ایس پی نے اپنی جانچ کرنے کی بجائے، ہونے والے حادثے کی روک تھام کی بجائے اپنا فون بند کرکے ہر کسی سے رابطہ ختم کردیا جس کے بعد فرقہ پرستوں نے حضرت سید مالک ریحان درگاہ و مسجد کو بھاری نقصان پہنچایا، ابوعاصم اعظمی صاحب کی نشاندہی پر اگر پولیس محکمہ ایکشن لیتا تو شاید فرقہ پرستوں کی ہمت نہیں ہوتی اس طرح کی حرکت کرنے کی، آج پریس کانفرنس سے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے کولہاپور پولیس محکمہ کی مذمت کیا اور یہ اعلان کیا کہ کل بروز بدھ دوپہر 12 بجے دستور بچاؤ کمیٹی کے بنیر تلے کالی فیت لگا کر پرانت آفیسر کی معرفت وزیر اعلیٰ، ہوم منسٹری و دیگر محکموں کے وزیر و اعلیٰ آفیسران کو احتجاجی مکتوب دیا جائے گا. آج کی پریس کانفرنس میں ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ مولانا زاہد ندوی، عبدالرحمٰن انصاری، ابواللیث انصاری موجود رہے. 



مستقیم ڈگنیٹی نے شہر کی ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعت، دینی مذہبی تنظیم، اداروں سے گذارش کیا ہیکہ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل کے دستور بچاؤ کمیٹی کے بینر سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے احتجاجی مکتوب پیش کریں، کل صبح 11:30 بجے تمام ساتھی مہیش نگر مستقیم ڈگنیٹی کے مکان پر پہنچے.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages