src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وشال گڑھ، کولہاپور کی مسجد میں کی گئی بے حرمتی کے خلاف جلگاؤں اے آئی ایم آئی ایم کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 جولائی، 2024

وشال گڑھ، کولہاپور کی مسجد میں کی گئی بے حرمتی کے خلاف جلگاؤں اے آئی ایم آئی ایم کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم۔


 



وشال گڑھ، کولہاپور کی مسجد میں کی گئی بے حرمتی کے خلاف جلگاؤں اے آئی ایم آئی ایم کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم۔




جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 19 جولائی، بعد نمازِ جمعہ جلگاؤں کلکٹر آفس کے سامنے دھرنا پردرشن بھی  کیا جائے گا: شیخ احمد۔ 


جلگاؤں: 15 جولائی 2024 کو مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور کے ایک گاؤں وشال گڑھ میں "رضا مسجد" نامی ایک مسجد میں شر پسندوں نے توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی آس پاس رہنے والے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر سامان تہس نہس کیا جس وجہ سے گھروں  میں موجود عورتیں اور بچے بہت زیادہ ڈر اور سہم  گئے تھے۔ مہاراشٹر میں ہوئے اس شرمناک واقعہ کو لے کو فوراً ہی اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کے ریاستی صدر و سابق رکنِ پارلیمینٹ سید امتیاز جلیل نے نوٹس  جاری کیا کہ مہاراشٹر بھر میں مجلس کے کارکنان اس حملہ کی سخت سے سخت مذمت کرے اور اپنی مخالفت درج کرائے۔ اسی کے چلتے جلگاؤں اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر احمد شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے جلگاؤں ضلع کلکٹر کے ذریعہ  ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی ، ریاستی وزیر داخلہ اور ڈی.جی. پی. کو ایک میمورنڈم روانہ کیا کہ فوراً کاروائی کی جائے۔ جو بھی شرپسند اس حملہ میں شامل تھے ان کو فوراً حراست میں لے کر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آئندہ ریاست بھر میں کسی بھی مسجد، مدرسہ یا مذہبی مقام پر ایسا معاملہ پیش نہ آئے اس کا پورا خیال رکھا جائے۔ اس وفد میں جلگاؤں تعلقہ کارگزار صدر خالد کھاٹک، شیبان فائز ، کامل خان، رضوان شیخ، ارشد شیخ، فیضان شیخ، ارشد خان، انیس شاہ، جلیس شاہ، حذیفہ باغبان، علی خان وغیرہ شامل تھے۔ساتھ ہی ١٩ جولائی کو یک روزہ احتجاجی مظاہرہ کرنے سے متعلق بھی اطلاع دی ُگئی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages