src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی اسمٰعیل کو لگا بڑا جھٹکا، دیرینہ ساتھی اطہر حسین اشرفی اور کارپوریٹر شیخ زاہد شیخ ذاکر جمن پریوار سماجوادی پارٹی میں شامل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 جولائی، 2024

مفتی اسمٰعیل کو لگا بڑا جھٹکا، دیرینہ ساتھی اطہر حسین اشرفی اور کارپوریٹر شیخ زاہد شیخ ذاکر جمن پریوار سماجوادی پارٹی میں شامل

 




مفتی اسمٰعیل کو لگا بڑا جھٹکا، دیرینہ ساتھی اطہر حسین اشرفی اور کارپوریٹر شیخ زاہد شیخ ذاکر جمن پریوار سماجوادی پارٹی میں شامل



سماجوادی پارٹی سپریمو اکھلیش یادو کی   9 اگست کو مالیگاوں آمد و شہری استقبالیہ، سیاسی کرانتی کے آغاز کا عزم



اسمبلی چناؤ میں مہاوکاس اگھاڑی مالیگاؤں کی سیٹ سماجوادی کیلئے مختص کریگی ، مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کی پریس کانفرنس سے مخاطبت 





مالیگاؤں : 1 جولائی (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی ہر گزرتے دن مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ انکی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔اسی کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کےقریبی و دیرینہ ساتھی اطہر حسین اشرفی اور کارپوریٹر شیخ زاہد جمن نے مفتی اسمٰعیل کا ساتھ چھوڑ کر سائیکل پر سوار ہونے کا فیصلہ کیا ۔دونوں صاحبان نے مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کی قیادت میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اتوار کی رات دس بجے مہیش نگر میں واقع مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کے بنگلہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کا دامن تھاما ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے اطہر حسین اشرفی اور زاہد جمن کا استقبال کرتے ہوئے انکی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سماجوادی پارٹی کی مزید مضبوطی اور عوامی کام کاج کا دائرہ بڑھانے اور عوام کو پارٹی سے راغب کرنے کیلئے سماجوادی پارٹی کے سپریمو نیتا جی اکھلیش یادو مالیگاؤں شہر تشریف ہارہے ہیں ۔انکے ساتھ ممبر آف پارلیمنٹ اقراء حسن اور ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیس پرساد اور غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری سمیت 8 سے 10 سماجوادی اراکین پارلیمان مالیگاؤں شہر آنے والے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 9 اگست کرانتی دن کے موقع پر اکھلیش یادو کی مالیگاوں آمد پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے شہری استقبالیہ دیا جائے گا۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ 9 اگست کے دن سے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں سیاسی تبدیلی اور کرانتی کا آغاز ہوگا۔


اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے بھی کہا کہ نیتا جی اکھلیش یادو کیساتھ میں خود بھی اٹھ سے دس ممبران پارلیمنٹ کو لیکر مالیگاؤں شہر آرہا ہوں۔انہوں نے اس موقع پر مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج شیخ انیس مستری کو نامزدگی کا لیٹر بھی تفویض کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر آصف شیخ اور مفتی اسماعیل دونوں لیڈران سے بیزار ہوگیا ہے ۔شہر میں گزشتہ 25 سالوں سے دونوں لیڈران نے کچھ کام نہیں کیا ۔ایک کالج تو دور انہوں نے اسکول تک نہیں لائی ہے۔شہریان نے  ہمارا ساتھ دیا تو ہم شہر میں تعمیری تعلیمی اور صنعتی ہر شعبے میں کام کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل صرف گھر بھرنے کا کام کررہے ہیں ۔اسمبلی چناؤ کے تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی سے مالیگاؤں سینٹرل کی سیٹ سماجوادی پارٹی کو ملے گی۔



اس پریس کانفرنس سے سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نے کہا کہ اطہر حسین اشرفی صاحب اور ہم نے گٹھ بندھن میں ساتھ میں کام کیا ہے ۔ہمیں خوشی ہورہی ہیں کہ آج وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ہماری سرپرستی کرنے کیلئے آئے ہیں ۔ہم انکا سماجوادی پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہیں ۔موصوفہ نے کہا کہ اطہر حسین اشرفی کے مشورے دوسری بات پارٹی میں ضائع ہورہے تھے لیکن اب یہاں سے عوامی کام کاج ہوگا ۔شان ہند نے کہا کہ زاہد جمن سابق کارپوریٹر ہیں انکے والد بڑے ابا اور چاچا سے ہمارے قریبی تعلق رہے ہیں وہ مفتی اسمٰعیل کیساتھ تھے لیکن آج انہوں نے بھی مفتی اسمٰعیل کا ساتھ چھوڑ کر اپنے پرانے گھر واپسی کا فیصلہ کیا اور سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہم انکا بھی استقبال کرتے ہیں ۔شان ہند نے کہا کہ آج سماجوادی پارٹی میں نوجوان نسل شامل ہورہی ہیں ۔ہم شہر کی تعمیر و ترقی اور نہال صاحب کے سیاسی دبدبہ کو واپس لائیں گے ۔اس پریس کانفرنس شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی ،اطہر حسین اشرفی، شیخ زاہد جمن ،سہیل عبد الکریم ،رشید سیٹھ ایولے والے ۔ عبدالباقی راشن والے ، خورشید کابل ، باقر حسین ، ناصر کرانہ والے ، ڈاکٹر ریحان ، عالم سیٹھ ، ساجد بابو لعل ، مولانا صغیر شمسی، رضوان خان سر ،مولانا زاہد ندوی ،اسماعیل رحمانی ، ابواللیث انصاری ،انیس مستری، عبد الرحمن انصاری، رںٔیس ستارہ،  احتشام بیکری والا ، عارف حسین پاپا ، یحییٰ عبدالجبار ، ہاشم رضا اسراںٔیل ، نفیس اعظمی ، منصور انصاری ، سلیم گڑبڑ ، طارق مچھلی والے ، صلاح الدین ، محمد واںٔرمین ، الطاف ماما ، افتخار راشن والے ، ابوشعیب، وسیم شیخ ، اقبال قلعہ، ماجد منصور ، سمیت سیکڑوں ورکرز موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages