src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیت علماء ضلع جالنہ کی ممبر سازی مہم جاری ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 جولائی، 2024

جمعیت علماء ضلع جالنہ کی ممبر سازی مہم جاری ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

 





جمعیت علماء ضلع جالنہ کی ممبر سازی مہم جاری ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں



"جمعیت علماء کے استحکام میں ہمارا ملی تحفظ مضمر ہے"



جالنہ: یہ حقیقت ہے کہ ہمارے وطن عزیز بھارت کی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیت علماء جس کی زریں خدمات کے 105 سال مکمل ہوچکے ہیں اس تنظیم نے نہایت پرآشوب وپرفتن حالات میں نہایت جرأت اور استقلال کے ساتھ مسلمانوں کی ہر شعبے و میدان میں کامیاب نمایندگی کی ہے ،ایسے خیالات کا اظہار مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے کیا ہے ، جبکہ مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جمعیت علماء ارشد مدنی ٹرم ختم ہوچکا ہے آیندہ کے ٹرم کے لیۓ ممبر سازی کی مہم پورے زور وشور سے ضلع جالنہ میں جاری ہے آپ نے کہا کہ اس تنظیم سے جڑنا اس میں شامل ہونا اور اس کے ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا یہ ہماری ملی و تہذیبی ذمہ داری ہے خصوصاً ملک کے موجودہ حالات میں جمعیت علماء ہند نے ملت اسلامیہ کو اپنے ملی تشخص کے ساتھ ملک میں باوقار زندگی گذارنے کا حوصلہ دیا ہے اس طرح جمعیت علماء کے استحکام میں ہمارا ملی وجود مضمر ہے ، لہٰذا ہم کوشش کریں کہ ہمارے صوبےمہاراشٹر کے ہر شہر و دیہات میں ملت ہر فرد تک جمعیت علماء ہند کاپیغام پہچائیں اور انہیں جمعیت علماء سے جوڑیں اور ممبر بنائیں ، اسی سلسلے میں آج 8 - جولائی بروز پیر بعد نماز ظہر بمقام اقصیٰ فنکشن ہال دکھی نگر قدیم جالنہ میں جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے ارکان عاملہ کی اہم میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں جاری ممبر سازی کا جائزہ اور آئندہ کے ٹرم سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا ،

محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ ابتدائی ممبر سازی کی تاریخ 16 مئی تھی لیکن پھر اس میں مزید 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے ممبر سازی کی آخری تاریخ 15 اگست 2024ء کردی گئی ہے لہٰذا تمام برادران اسلام سے گذارش ہے کہ جمعیت علماء کی ممبر سازی میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنائیں خود بھی ممبر بنیں اور اپنے احباب کو بھی اس کے ممبر بنائیں ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages