src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیت علماء نے نہایت نازک حالات میں پوری جرأت اور استقلال کے ساتھ ملت کے تمام مسائل میں مضبوط نمایندگی کی ہے: مولانا سہیل ندوی، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 جولائی، 2024

جمعیت علماء نے نہایت نازک حالات میں پوری جرأت اور استقلال کے ساتھ ملت کے تمام مسائل میں مضبوط نمایندگی کی ہے: مولانا سہیل ندوی،

 





جمعیت علماء نے نہایت نازک حالات میں پوری جرأت اور استقلال کے ساتھ ملت کے تمام مسائل میں مضبوط نمایندگی کی ہے: مولانا سہیل ندوی،





آج جالنہ شہر کے مقامات میں جمعیت علماء کی ممبر سازی مہم کا عمل جاری رہا




جالنہ: جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ مختلف اوقات میں کچھ عوامی پروگرام منعقد کرنے پر اکتفا نہیں کرتی ہے بلکہ  وہ زمینی سطح پر عملاً کام کرنے اور خدمت کو ترجیح واہمیت دیتی ہے اس کے لیے پچھلے سالوں کے دوران جو اس نے تعلیمی ، اصلاحی ملی و سماجی میدان میں قابل قدر خدمات وکام انجام دئیے ہیں اس سے تمام باشعور احباب واقف ہیں ، 

ابھی جمعیت کی ممبر سازی کی مہم پورے ملک میں جاری ہے یہ عمل افراد کو جمعیت علماء سے جوڑنے کے ضمن میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، آج صبح سے شام تک جالنہ شہر کے مختلف مقامات پر جاکر جمعیت علماء کے ذمہ داران نے ممبر سازی کی رساند تقسیم کیں اس کے بارے میں معلومات و ترغیب دی،

اس سلسلہ میں صبح ١١- بجے اقصیٰ پارک کالونی الحاج سید حبیب صاحب محمد اعجاز ، مفتی سید عذیر ندوی سے ملاقات ہوئی اس کے بعد حاجی مخدوم اردو اسکول قدیم جالنہ میں جناب محمد اشفاق سر ہیڈ ماسٹر اور ان محمد قاسم اعجاز صدیقی صاحب سے ملاقاتیں ہوئیں ،نیز اسی طرح اردو ہائی اسکول میں وہاں کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا ، قدیم جالنہ میں حافظ محمد ایوب انصاری سے نیز نئے جالنہ کباڑی محلہ میں وہاں کے ذمہ داران خصوصاً بابو بھائی سوپر سلائی مشین ایجنسی جو جمعیت علماء ہند کے قدیم کارکن ہیں اور حاجی محمد ارشاد اے پی ہینڈ لوم اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیں کرکے اس ایرئیے کام کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دی گئی ، النکار کارنر پر الحاج عبد آلرؤف صاحب برہان جنرل اسٹور اور حافظ محمد سعید امام اکیلی بستی مسجد اور ان کے رفقاء سے ملکر رسائد دی گئیں ،

بعد نماز ظہر ہند نگر میں حافظ محبوب صاحب امام بھکن مسجد اور وہاں کے رکن عبد الجبار اور ان ساتھیوں کے درمیان ممبر سازی کی اہمیت پر گفتگو ہوئی اور ان کے درمیان ممبر سازی کی رساند حوالے کی گئی ،

اورنگ آباد ہائی وے پر واقع مرہٹواڑہ جونے واہن بازار میں محمد سلیم انصاری ، چھوٹے استاد حاجی محمد توفیق اور وہاں کے متعلق تاجر حضرات جو جمعیت علماء سے نہ صرف واقفیت رکھتے ہیں بلکہ اس کے کاموں میں عملاً دلچسپی رکھتے ہیں انکے تقاضے وہاں حاضری دی گئی اور ممبر سازی کی رساند انہیں فراہم کی گئیں،

آج کے اس مہم میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ ، ایوب خاں جنرل سیکریٹری ، حافظ محمد ایوب انصاری ، بابو بھائی سوپر سلائی مشین ایجنسی حافظ محمد سعید وغیرہ اراکین شامل و شریک تھے

ایسی خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages