src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دینی اسلامی تربیت کے بغیر تعلیم صِرف تباہی ھے : کھاٹک سماج کی تعلیمی بیداری کانفرنس میں مفتی ہارون ندوی کا اظہار خیال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 29 جولائی، 2024

دینی اسلامی تربیت کے بغیر تعلیم صِرف تباہی ھے : کھاٹک سماج کی تعلیمی بیداری کانفرنس میں مفتی ہارون ندوی کا اظہار خیال

 





دینی اسلامی تربیت کے بغیر تعلیم صِرف تباہی ھے : کھاٹک سماج کی تعلیمی بیداری کانفرنس میں مفتی ہارون ندوی کا اظہار خیال




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اللہ نے سب سے پہلے  تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیا ہے، پڑھو اور اپنی اولاد اپنی نسلوں کو پڑھاؤ ، لیکن اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی،ایمانی اور اسلامی تربیت اور پرورش پر بھی توجہ دینا فرض ہے، ورنہ یہ بچے دنیا و آخرت کی تباہی کا سامان بن جائیں گے، ماں باپ اللہ کی عدالت میں مجرم ہونگے ،مُسلم معاشرہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دیں، غریب ذہین بچوں کی مالی مدد کریں ،اور انہیں آگے بڑھائیں، اس کے ساتھ ساتھ والدین سب سے پہلے ان کی اسلامی طرزِ  پرورش پر توجہ دیں۔ بغیر دینی تربیت اور اسلامی پرورش کے تعلیم بھی تباہی ہے اللہ نے تعلیم حاصل کرنے کا حکم  دیا مگر فرمایا کہ تعلیم وہ حاصل کرو جو تمہیں رب سے جوڑ دے،۔ خدا کا پہلا حکم ہے وہ تعلیم حاصِل کرو جو رب سے جوڑ دے، آج بغیر تربیت اور دینی اسلامی ماحول کے بچے خدا سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور پھر وہ سب سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ایسی بہت ہی پیاری نصیحتیں پروگرام کے صدر اور کھاٹک  سماج کے قومی صدر حضرت مفتی ہارون نے اپنے بیان میں کی ، موصوف نے اپنے خطاب میں اتحاد اتفاق پر بھی زور دیا.. یہ شاندار پروگرام بھوساول  مسلم کھاٹک سماج کے تعلیمی فاونڈیشن کی ٹیم نے ہیرا ہال میں سجایا تھا ، جس میں دسویں اور بارہویں میں نمایاں کامیابی  حاصل کرنے والے اور کچھ اعلیٰ تعلیم لے کر آئے طلباء کے اعزاز اکرام میں منعقد کیا گیاتھا،۔  پروگرام میں  کھاٹک سماج کی ایک ہونہار بیٹی ڈاکٹر نکہت نے بچوں کی تربیت پر خُصوصی بات کی اور خاص طور پر بیٹیوں کو بہت پیارے مشورے دیے۔ماہر تعلیم  عبدالکریم سالار نے اپنے بیان میں تعلیم اور تربیت پر بڑی عمدہ نصیحت کی اور برادری کے طلباء کو اپنے کالج کی  فیس میں نصف  رعایت دینے کا اعلان کیا ،اس موقع پر ریاست مہاراشٹر کے صدر یوسف بھائی کھاٹک ،اور پروگریسو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر شکیل ، ضلعی ذمہ دار یونس بھائی LIC، حاجی حکیم بیاول، شکیل بھائی (شہر صدر)، انور کھاٹک (ضلع صدر) موجود تھے۔ اسی کے ساتھ علاقے کے تمام ذمہ داران موجود تھے، سب نے بھوساول کھاٹک سماج کی اس ٹیم‌ کی حوصلہ افزائی کی جس نے اتنا شاندار تعلیمی بیداری پروگرام منعقد کیا.. آخر میں تمام شرکاء بچوں کو ٹرافی سے نوازا گیا. مہمانوں کے ہاتھوں سے اسناد اور انعامات سے ان کے حوصلے بلند ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages