src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گونج اٹھی جلگاؤں کانگریس بھون وشال گڑھ کیوں؟ اقلیتیں محض ووٹ بینکس؟کس کی ہے سازش؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 24 جولائی، 2024

گونج اٹھی جلگاؤں کانگریس بھون وشال گڑھ کیوں؟ اقلیتیں محض ووٹ بینکس؟کس کی ہے سازش؟

 





گونج اٹھی جلگاؤں کانگریس بھون وشال گڑھ کیوں؟ اقلیتیں محض ووٹ بینکس؟کس کی ہے سازش؟




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) گازہ پور وشال گڑھ معاملات سے متعلق ہر سیکولر ذہن پریشان ہے عام بھارتی یہ محسوس کر رہا ہے "آج ان کی کل ہماری باری ہے" جلگاؤں ضلع کانگریس کمیٹی اجلاس میں بھی یہی موضوع رہا جس میں ضلع سیکریٹری و راویر حلقہ انتخاب کے آبزرور جمیل شیخ نے انتہائی سلیقہ مندی چابکدستی و جزباتی انداز میں وشال گڑھ گازہ پور معملات پر خود اپنی ہی پارٹی سے سوالات کۓ کہ کانگریس کو سب سے ذیادہ ووٹ اقلیتی طبقہ و بالخصوص مسلمانوں کے ملتے ہیں اب کی بار بھی ایسا ہی ہوا لہذا کانگریس پارٹی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات  میں غیر جانبدار ہوکر جہاں کہی اقلیتی طبقہ کے ساتھ ظلم و ناانصافی ذیادتی فرقہ پرستی ہو رہی ہو وہاں ان کے شانا بہ شانا کھڑے رہے اقلیتی طبقہ کو محض ووٹ بینک نا سمجھے موصوف نے اس سانحہ کی سخت مزمت کی اتنا ہی نہیں تو اسے پروسیڈینگ میں درج بھی کروایا اور مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو سخت سزا دی جائے،غیر ذمہ داران سرکاری افسران کو معطل کیا جاۓ ، ضلع بھر کی کانگریس اکائیوں کی طرف سے ہر جگہ  احتجاج ہو ،

یہ ملک تمام ذاتوں کے لوگوں کا ہے۔ چند مٹھی بھر لوگ آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو ہاتھ جوڑ کر اسے توڑنا چاہیے جو ہمارے اندر دراڑ پیدا کرتا ہے۔ہر تحصیل میں درخواست کی جائے اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے 

سب نے ہاتھ اٹھا کر اس کی تائید کی ۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے جلگاؤں ضلع صدر پردیپ پوار  سندیپ بھیا پاٹل، سابق ضلع صدر بنٹی بھیا ،خاتون عہدیدار، مفتی ہارون ، امجد پٹھان، سلیم انعامدار، حمید شیخ، رحیم قریشی، قاضی صاحب ،سندیپ بھائی املنیر، اور دیگر اہم شخصیات  موجود تھیں۔بعد ازیں ضلع انتظامیہ سے ملاقات کر میمورنڈم دیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages