کائنات کے اندر خون حسین کی رنگینی ہمیشہ باقی رہے گی.... (مولانا سید محمد امین القادری)
ذکرِ تاجدارِ کربلا کی نویں اور دسویں نششت اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں
مالیگاؤں :- گذشتہ تین خطابات میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے اصحابِ رسول و اہل بیت کے درمیان رشتۂ محبت، اہل بیت اطہار کے فضائل، سیرتِ حضرات حسنین کریمین کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیاـ آج بروز پیر مورخہ 15 جولائی نور باغ چوک، مالیگاؤں میں منعقد ذکرِ تاجدارِ کربلا کی آٹھویں محفل میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے خلافت راشدہ کے بعد یزید پلید کے تخت نشین ہونے کے بعد امامِ عالی مقام و اہل بیت اطہار کو جس طرح سے ستایا گیا اس کو بیان کیا اور فرمایا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین کی فضیلت، شان وعظمت خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان فرما رہے ہیں اور امت کو مودت اہلبیت کی تلقین کررہے ہیں لیکن افسوس صد افسوس مسلمانوں کی صفوں میں ایک ٹولہ ایسا بھی ہے جو امت محمدی کے دعویدار ہے لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے امام حسین کے قاتل یزید ملعون کی کھل کر حمایت کررہے ہیں یا پھر یزید لعین کے بارے میں دو رائے رکھتے ہیں جس امامِ حسین سے نبی اکرم نے اتنی محبت کی کہ کبھی بغلگیر ہوئے، کبھی گود میں کھلایا تو کبھی گھروں اور گلیوں میں خود انکے ساتھ کھیلے، سروں کا سینکڑوں دفعہ بوسہ لیا اور کبھی بوسہ لیتے وقت یوں فرمایا کہ حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں، جو حسین سے محبت کرے، اللہ اس سے محبت کرے۔ اور جس نے ان سے بغض کیا، گویا کہ اس نے ہم سے بغض کیا، اس امام کو ستایا گیاـ مگر امامِ عالی مقام نے فاسق، فاجر، زانی،شرابی یزید کی بیعت نہیں کی آپ نے مدینہ منورہ تو چھوڑنا گوارا کیا مگر یزید کی بیعت کو قبول نہیں کیاـ امامِ عالی مقام کے نزدیک شریعت محمدی و دین رسول کی حفاظت ضروری تھی ـ اپنے ملفوظات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آپ نے امامِ عالی مقام و آپ کے اعوان و انصار کی مدینہ منورہ سے ہجرت اور امام عالی مقام کی اپنے نانا جان کے مزار اقدس پر حاضری کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مطہرہ پر حاضر ہوئے، آج کے خطاب میں آپ نے معرکہ کربلا کا پس منظر، قبل از کربلا ہونے والے واقعات کو تفصیل سے بیان کیاـ وہیں امامِ مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی درد ناک شہادت، کوفہ والو کی بے وفائی کو عوام اہلسنّت کے درمیان پیش کیاـ آج کے پروگرام میں سادات کرام، علمائے اہل سنت کثیر تعداد میں شریک تھےـ جبکہ گزشتہ نششتوں کی طرح آج کی نششت میں عوام اہلسنّت کثیر تعداد میں شریک ہوئےـ وہیں ذکرِ تاجدارِ کربلا کی محفل کو اول از اخیر کامیاب کرانے میں سنی دعوت اسلامی کے فعل رکن رضوان میمن و SDI نور باغ گروپ کے اراکین نے اپنی خدمات پیش کیں ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں