src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 جولائی، 2024

 








ائمہ مساجد اورمقررین سے گزارش 


    خطاب جمعہ کے نظام کومستحکم بنانے اور اس کی افادیت کے دائرہ کار کووسیع کرنے نیز ائمہ مساجد اور مقررین کے لیے خطاب جمعہ کی تیاری میں سہولت پیدا کرنے کے مقصد سے گلشن خطابت کے عنوان سے ایک پلیٹ فارم ۲۰۲۰ء سے قائم ہے ،جس میں شہرمالیگائوں کے ڈیڑھ سو اور ملک بھر کے چھ سو سے زائدمقررین اور ائمہ مساجد شامل ہیں ،الحمدللہ گلشن خطابت کاکارواں اکابر علماء کرام کی سرپرستی میں آگے بڑھ رہا ہے، اب تک ایک سوچورانوے(۱۹۴)ہفتوں میں شہر و بیرون شہر کی مساجدمیں سو سے زائد اہم اور سلگتے ہوئے عنوانات پر مشترکہ خطاب کیا جاچکاہے ۔ مشترکہ خطاب جمعہ کی اس مفید کوشش کو مزید مستحکم کرنے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے سلسلے میں ائمہ مساجد و مقررین کی ایک ترغیبی و تربیتی نشست مورخہ یکم اگست بروزجمعرات بعدنماز عشاءفوراً مسجد عمر ابن خطاب (بڑا قبرستان)میں رکھی گئی ہے ،جس میں مدرسہ سراج العلوم دھولیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مختار سعید مدنی صاحب دامت برکاتہم کا ’’خطاب جمعہ کی اہمیت وضرورت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘کے موضوع پر خصوصی خطاب ہوگا۔یہ پروگرام حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب کی سرپرستی اورحضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

تمام ہی ائمہ مساجد سے گزارش ہے کہ اس اہم پروگرام میں ضرور شرکت کریں ۔پروگرام کا دعوت نامہ ائمہ تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے،جن حضرات تک دعوت نامہ نہ پہنچ سکے وہ اسی مراسلے کو دعوت نامہ خیال کر کے پروگرام میں تشریف لائیں ۔

الداعی: انتظامی کمیٹی برائے گلشن خطابت گروپ ،مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages