مالیگاؤں سینٹرل کو آئندہ نسلوں کے لیے حقیقت میں ڈیولپ کرنا ہے تو ایک پریشر گروپ تشکیل دینے سے پہلے .....
✒️اعجاز شاہین مالیگاؤں
شہر عزیز مالیگاؤں مسجد و میناروں والا، مسلم اکثریتی مگر ہندو مسلم اتحاد والا ، دینی، مذہبی، سیاسی اور ملکی و عالمی مسائل کے حل کا راستہ دکھانے کے لئے پوری دنیا میں ایک تاریخی مقام رکھنے والا شہر آج بد قسمتی سے اپنوں ہی چند لیڈران ، چند سرکردہ شخصیات اور دیگر مافیاؤں کی غلطیوں ہٹ دھرمیوں اور لالچ کی وجہ سے تباہ و برباد مقروض ہو گیا ہے اور مسلسل کھنڈرات میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہا ہے . افسوس اس بات پر زیادہ ہے کہ اس دلدل میں سے شہر عزیز مالیگاؤں سینٹرل کو نکالنے اور مزید سدھارنے کے بجائے کئ سرکردہ و مذہبی شخصیات بھی ملوث دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے تمام نامور دینی و ملی اور مخلص سرکردہ شخصیات کافی عرصہ سے شہر مالیگاؤں کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے شرمندگی محسوس کر رہی ہے .مگر .....
2024 اسمبلی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سیاسی مسلم لیڈران پھر سے ایک مرتبہ پانچ سال کے لئے عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کا کام بڑی ہٹ دھرمی اور تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے
چند دنیاوی مفاد اور عیش و آرام کی خاطر شریعت کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں . ذاتیات پر کھلم کھلا حملے ہو رہے ہیں اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے مسلسل جھوٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے بھولی بھالی عوام کو پھر سے بےوقوف بنانے کے لیے ہٹ دھرمی کے ساتھ جلسوں اور یو ٹیوب چینلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے .حالانکہ سارا شہر جانتا ہے کہ کون کون سے مسلم لیڈران اور سرکردہ شخصیات ایسی ہیں جن کی وجہ سے ہم لوگ شرمندگی اور ساری پریشانیاں اٹھانے پر مجبور ہیں
لمحوں نے خطا کی ہے .... کے مصداق
شہر عزیز مالیگاؤں کو آئندہ نسلوں کے لیے اگر واقعی میں ترقی اور خوشحالی کے راستے پر لانا ہو تو میرا ذاتی عاجزانہ مشورہ ہے کہ وقت کو ضائع نہ کرتے ہوئے ایک مخلصانہ مالیگاؤں تنزلی کا سبب جائزہ کمیٹی تشکیل دی جائے اور بھولی بھائی عوام کے سامنے کھل کر 40 سالہ اچھی اور ناکارہ دونوں قسم کی کارکردگی کو پیش کیا جائے تاکہ ہمارے شہر سے چاپلوسی اور اندھ بھکتی گروپ کا خاتمہ ہو سکے اور پھر سے ایک مرتبہ متحد ہو کر اجھے لیڈر کا انتخاب کیا جا سکے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں