src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں" سیلس یونین" کا قیام ۔ مناف شیخ صدر منتخب ۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 26 جولائی، 2024

جلگاؤں میں" سیلس یونین" کا قیام ۔ مناف شیخ صدر منتخب ۔۔۔


 



جلگاؤں میں" سیلس یونین" کا قیام ۔ مناف شیخ صدر منتخب ۔۔۔ 




 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)دور حاضرہ کی مسابقت حالات و ضرورت کے پیش نظر شہر بھر میں مختلف سیلس و مارکیٹنگ سے منسلک گروپ نے "امداد باہمی "و اپنی مدد آپ" کے جزبہ، نئ  بازاری پالیسیوں اور آن لائن مارکیٹنگ کے زمانے میں کیسے بازاری نظام پر گرفت قائم رکھی جاسکے ان  مسائل  حل کرنے وغیرہ مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوۓ شھر میں "سیلس یونین" کے نام سے ایک متحدہ پلیٹ فارم کی تشکیل عمل میں آئی جس میں  سیلس و مارکیٹنگ سے جوڑے افراد رکنیت حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

میٹنگ کا آغاز برادر شارق کے تلاوت کلام سے ہوا الفیض نے نظامت کی۔افتتاحی کلمات سید رضوان نے ادا کئے  صدراتی نام کا اعلان 

 شياب نے کیا تائید اسرار دیشمکھ نے کی ۔ صدارت مشرف نے کی۔

 بختیار شیخ نے پروگرام کی غرض و غایت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں سبھی شرکاء  نے مختصراً  خیالات کا اظہار کیا بعدازاں انتخابی عمل میں حصہ لیا اتفاقِ رائے سے ایک یونین کا قیام عمل میں آیا جس کے لئے باقاعدہ  جمہوری طریقہ کار سے  انتخابی عمل مکمل ہوا پروگرام کے صدر اور چند سینئر عہدیدار نے الیکشن کمیشن کے طور پر خدمات انجام دیں 

اس انتخابات میں گیارہ افراد کی ایک کمیٹی منتخب کی گئی  اتفاق رائے سے زمه داریاں تقسیم کی گئی ۔

صدر۔۔مناف شیخ، 

نائب صدر ۔۔مجاہد خان،

سیکریٹری  یعقوب خان ،

خازن ۔ برادر عابد شیخ، 

جوائنٹ سیکریٹری ۔ جاوید شیخ 

میڈیا انچارج ۔بختیار شیخ ،

ممبران۔۔۔ اظہر شیخ،  رئیس باغبان ،  فیضان شیخ ، محمد عرفان اور وقار شیخ ،نو منتخب مجلس کو ہر طرف مرغوب سے مبارکباد دی جارہی ہے توقع ہے کہ یونین اپنے مقاصد پر کارفرما ہوگی 

 دعا پر اختتام عمل میں آیا ۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages