src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کھنڈوا : نومولود کی لاش کو منہ میں دبائے اوارہ کتے کے گھومنے سے خوف و ہراس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 جولائی، 2024

کھنڈوا : نومولود کی لاش کو منہ میں دبائے اوارہ کتے کے گھومنے سے خوف و ہراس

 





کھنڈوا : نومولود کی لاش کو منہ میں دبائے اوارہ کتے کے گھومنے سے خوف و ہراس





کھنڈوا:  کھنڈوا میڈیکل کالج میں ایک دل دہلانے والے واقعے سے انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی ہے ۔  یہاں ہسپتال کے کیمپس میں ایک کتا مردہ نومولود کی لاش منہ میں اٹھائے گھومتا نظر آیا۔ یہ خوفناک منظر لوگوں سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے نومولود کو کتے سے بچا لیا۔ فی الحال پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ درحقیقت کھنڈوا میڈیکل کالج اسپتال کے احاطے میں کتا کافی دیر تک اپنے منہ میں مردہ نومولود کو لے کر گھومتا رہا۔ آس پاس کے لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو فوراً کتے کے پیچھے بھاگے۔ لوگوں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کتا نومولود کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہردا ضلع کا ایک کنبہ ڈلیوری کے لیے کھنڈوا آیا تھا۔ جہاں رات 3 بجے کے قریب حاملہ خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا۔  ڈاکٹروں نے لاش ورثاء کے سپرد کر دی تھی۔ لیکن لواحقین نے لاش گھر لے جانے کے بجائے اسپتال کے احاطے کے قریب ایک گڑھے میں دفنا دی۔ گھر والوں کے جانے کے بعد وہاں موجود آوارہ کتوں نے نومولود کو گڑھے سے نکالا۔ جہاں ایک کتا لاش کو اٹھائے احاطے میں گھومتا رہا۔ جب لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور فوری طور پر نومولود کی لاش کو باہر نکالا۔ پھر پولیس اور ڈاکٹر کو اطلاع دی۔ اس انسانیت سوز واقعے کے بعد نومولود کی لاش کو پوسٹ مارٹم روم میں رکھا گیا۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ موگھاٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال پولیس نے اہل خانہ اور ڈاکٹر سے بات کرنے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages