src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> غزہ اسرائیل جنگ کو 9 مہینے مکمل , 38 ہزار سے زائد شہید ........!!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 جولائی، 2024

غزہ اسرائیل جنگ کو 9 مہینے مکمل , 38 ہزار سے زائد شہید ........!!!

 






غزہ اسرائیل جنگ کو 9 مہینے مکمل , 38 ہزار سے زائد شہید ........!!!




انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی( مدنی دربار) نے اسے دہشت گردی قرار دیا!!!




مالیگاؤں :(نامہ نگار) انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے غزہ اسرائیل جنگ کے تناظر میں اپنے قلبی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے جنگ کے نام پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور  56 اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. آپ نے مزید کہا کہ ا یک دو دن کی بات نہیں یہ بلکہ 9 مہینوں پر محیط زندگی اور موت کے درمیان وہ صبر آزما جنگ ہے جس میں موت فتح یاب اور انسانی زندگیاں مسلسل شکست سے دوچار ہیں. کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب خوں آشام صیہونی بھیڑیے طوفان بلا خیز بن کر نہتے اور معصوم فلسطینی عوام پر نہ ٹوٹ پڑتے ہوں. دنیا کے بیشتر امن پسند اداروں نے اسرائیل و امریکہ سے بارہا گزارش کی کہ اس جنگ کو ہر حال میں روکنا چاہیے لیکن اسرائیل کی ہٹ دھرمیاں اور امریکہ کی پشت پناہی نے فلسطین و اسرائیل جنگ کو یوں طول دیا کہ صیہونیت کے علمبرداروں کو امریکہ کی جانب سے ہتھیار مہیا کئے جاتے رہے ہیں. نا وابستہ ممالک کی پیش قدمیوں نے حد درجہ کوشش کی کہ صیہونیت کے ناپاک عزائم پر قدغن لگ جائے لیکن ترقی پذیر ممالک ہیں کہ اپنے خصوصی پاور کی مدد سے ایسی ہر تجاویز کو ویٹو کرکے چٹکیوں میں اڑا دیتے ہیں. گزرے 9 مہینوں میں کوئی ایسا نہیں گیا جب کھنڈر میں تبدیل غزہ کو مزید کھنڈر میں نہ تبدیل کیا گیا ہو. ناٹو جیسا ادارہ بھی طفل مکتب بنا امریکہ کے اشاروں پر رقص کناں ہے. یہ وہی ناٹو ہے جو اسلامی ممالک کی ہر پیش قدمی پر قدغن لگانے کا کارہائے نمایاں انجام دیتا رہا ہے. گزشتہ 9 مہینوں کے درمیان غزہ کے نہتے و معصوم فلسطینی عوام کا بے دریغ قتل ہوتا رہا ہے. آج اسرائیل کی دیدہ دلیری کا عالم یہ ہے کہ وہ امریکہ جیسے سپر پاور ملک کی شئے پر غزہ کی معصوم عوام پر ہر وہ ظلم و ستم روا رکھنا چاہتا ہے جو اس سے پہلے نہ دنیا نے دیکھا ہے نہ سنا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages