src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء تھیم کالج میں" عالمی یوم آبادی "کا انعقاد ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 جولائی، 2024

اقراء تھیم کالج میں" عالمی یوم آبادی "کا انعقاد ۔

 






اقراء تھیم کالج میں" عالمی  یوم آبادی " کا انعقاد ۔   




جلگاؤں  عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ ۔جے۔ تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں میں شعبہ جغرافیہ کی جانب سے "عالمی یوم آبادی" منایا گیا۔  انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاندخان بطور صدر تھے۔  ائی۔  قیو اے ۔  سی۔  شعبہ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عائشہ باسط، باٹنی کے ہیڈ ڈاکٹر تنویر خان، جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ  کے ہیڈ ڈاکٹر عرفان بشیر، ڈاکٹر راجو گورے، ڈاکٹر امین قاضی موجود تھے، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔  نظامت پروفیسر ڈاکٹر امین قاضی نے  کی۔  اس من وقع پر ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر راجو گاورے نے خیالات کا اظہار کیا۔ صدارتی خطاب میں انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے کہا کہ عالمی سطح پر  آبادی میں اضافے کی شرح بہت بڑھ رہی ہے اور اس کا نقصان ہم بھی محسوس کر رہے ہیں کہ وسائل کی قلت ہورہی ہیں مہنگائی، بے روزگاری،میں اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ کچھ دہائیوں سے باضابطہ آبادی کے اعداد وشمار کو رنگ نسل مزہب  وغیرہ کی بنیاد پر محفوظ کرکے ان کا مطالعہ کیا جارہا ہے تاکہ کائناتی نظام کو کیسے بہتر رکھا جا سکے اور مخلوق کو کس طرح تحفظ دیا جا سکے  معیار زندگی کے بلند کرنے میں آبادی کے اعداد وشمار کا مطالعہ ضروری ہے پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages