جلگاؤں ضلع کی سنسکرتی میڑھے کا نیشنل فٹ بال گرلز ٹیم میں انتخاب*
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جونیئر گرلز کا قومی فٹ بال مقابلہ کمٹکا، بیلگام می27 جولائی سے 9 اگست تک منعقد کیا جا رہا ہے اس کے لیے ریاست مہاراشٹرا کی ٹیم کا فائنل انتخاب کا عمل 14 سے 25 جولائی کولہاپور میں منعقد ہو رہا ہے۔ ١٢ جولائی کو جلگاؤں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف کیمپ کے لیے بھوساول کی سنسکرتی میڑھے اس لڑکی کا انتخاب عمل میں آیا جو ضلع کے لۓ قابل فخر ہے۔ اس ہونہار کھلاڑی کا جلگاؤں ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جلگاؤں کارپوریشن کے کمیشنر گیناںیشور ذیڑے کے دست مبارک سے اعزاز کیا گیا اس موقع پر ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری فاروق شیخ، ایگزیکٹو صدر پروفیسر ڈاکٹر انیتا کولہے، جوائنٹ سکریٹری اور چیف ٹرینر عبدالمحسن، ڈائرکٹر منوج سوروادے، عامر شیخ، بھاسکر پاٹل وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں