src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دعوت اسلامی انڈیا شعبے جی این ار ایف کے تحت بھساول میں شجرکاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 11 جولائی، 2024

دعوت اسلامی انڈیا شعبے جی این ار ایف کے تحت بھساول میں شجرکاری

 





دعوت اسلامی انڈیا  شعبے جی این ار ایف کے تحت  بھساول میں شجرکاری 





جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) دعوت اسلامی انڈیا کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جی این آر ایف کی شجرکاری مہم کے تحت بروز جمعرات ١١ جولائی کو شہر   میں محمد علی روڈ، کھڑکا روڑ پر واقع میونسپل اسکول نمبر 28 اور دیگر مقامات پر پودے لگائے گئے۔ دعوت اسلامی انڈیا کی طرف سے گزشتہ کئی برسوں سے درخت لگانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت اب تک ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ جوپھلدار اور سایہ دار درخت بن کر عوام کو فائدہ پہنچارہے ہیں ۔ اس مفید مہم کے تسلسل کو بڑھاتے ہوئے اس سال  بھی یکم جولائی سے ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع  جا رہی ہے۔ جس کے تحت آج بھوسا ول میں درخت لگا کر عام لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ کیونکہ درخت  فضائی آلودگی کو کم کر نے اور انسانوں سمیت دیگر جانداروں کی زندگی میں اہم کرداراداکرتاہے ۔  جی این آر ایف  نے یہ نعرہ دیاکہ پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے۔ اس  مہم  میں  بھوساول سب ڈویژنل افیسر   جتیندر پاٹل ،بازار پیٹ پولیس اسٹیشن کے پولیس نریکشک ، پڑگن ،مفتی وصی احمد صاحب، مولانا ریحان رضا،مولانا ذوالفقار مصباحی، حافظ اکبر علی  بھساول  میونسپل کے ڈپٹی چیف آفیسر لوکیش ڈھاکے ،ورنگاؤں میونسپل چیف افیسر،نگر سیوک مکیش گنجاڑ،نگر سیوک راجو اؤٹے،سابق کونسلر عاشق خان شیر خان،سابق کونسلر صابر شیخ روشن،ایم این ایف کے حاجی سلیم سیٹ چوڑی والے اور دیگر شخصیات نے  اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجر کاری کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔دعوت اسلامی انڈیا کے رکن ہند مشاورت حاجی سلیم عطاری زبیر عطاری،شعیب، عطاری،قاری ادریس عطاری،جہانگیر شیخ،صابر منیار،فرید شیخ،دانش قریشی،سہل عطاری رفیق قادری،یوسف خان برکاتی،جی این ار ایف کے ضلع صدر رفیق روشن وغیرہ نے کوششیں کیں۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages