src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : مقدمہ کی سماعت کے لیئے خصوصی بینچ کا قیام، پیر کو سماعت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 جولائی، 2024

7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : مقدمہ کی سماعت کے لیئے خصوصی بینچ کا قیام، پیر کو سماعت

 





7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ :  مقدمہ کی سماعت کے لیئے خصوصی بینچ کا قیام، پیر کو سماعت



ممبئی13/جولائی: 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ مقدمہ کی سماعت کے لیئے ایک خصوصی بینچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کی ویب سائٹ موجود نوٹس کے مطاق جسٹس اے ایس کلور اور جسٹس شیام سی چانڈک 15/ جولائی یعنی کے پیر کے روز سماعت کریگی۔ بذریعہ نوٹس بامبے ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے فریقین کو مطلع کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بامبے ہائی کورٹ نے دفاعی وکلاء کو یقین دلایا تھا کہ بہت جلد اپیلوں پر سماعت کی جائے گی۔
 پیر کے دن فریقین خصوصی بینچ کے روبرو پیش ہونگے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا آیا یہ بینچ مقدمہ کی سماعت یومیہ کی بنیاد پر کریگی یا کوئی اور شیڈول تیار کیا جائے گا کیونکہ استغاثہ اور دفاعی وکلاء نے اپیلوں پر بحث کرنے کے لیئے چھ ماہ کا وقت طلب کیا ہے یعنی اپیلوں پر بحث کرنے کے لیئے تقریباً چھ ماہ درکا ر ہوگا۔
گذشتہ سماعت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے عرض گذار مسلم نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری نے عدالت کو بتایا تھاکہ 2015 سے ملزمین کی اپیلوں پر ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی۔ضخیم ریکاڈ ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ کی کوئی بھی بینچ اپیلوں پر سماعت کرنے تیار نہیں ہے اور نا ہی ملزمین کو ضمانت دی جارہی ہے۔سینئر ایڈوکیٹ چودھری نے جسٹس بھارتی ڈانگرے اور جسٹس منجوشا دیشپانڈے کو مزید بتایا  تھاکہ نچلی عدالت سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف اپیل داخل کیئے ہوئے تقریباً آٹھ سال کا طویل عرصہ گذرچکا ہے اس کے باوجود ابھی تک اپیلوں پر سماعت شروع نہیں ہوسکی ہے۔دو رکنی بینچ نے یوگ چودھری کو یقین دلایا تھا کہ ملزمین کی اپیلوں پر جلد ہی سماعت کی جائے۔
عیاں رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ ایک جانب جہاں ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کنفرمیشن اپیلوں پر سماعت کریگی وہیں تمام ملزمین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیلوں پر سماعت کریگی۔ پھانسی کی سزا پانے والے کما ل انصاری کا کرونا کے دوران ناگپور سینٹرل جیل میں انتقال ہوگیا تھا۔ان بم دھماکوں کواٹھارہ سال دو دن قبل ہی مکمل ہوئے ہیں۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages