اقراء تھیم کالج میں شجر کاری۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ۔ جے۔ تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون کے نیشنل سروس اسکیم یونٹ کے زیر اہتمام شجرکاری کی گئی ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان اور ڈاکٹر وقار شیخ کے دست مبارک سے شجر کاری کی گئی۔ عبدالکریم سالار نے کہا کہ شجر کاری ایک بہترین صدقہ ہے ۔ اس موقع پر پروگرام آفیسر ڈاکٹر تنویر خان، اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر حفیظ شیخ اور ویمن پروگرام آفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹر۔ راجو گاورے، ڈاکٹر اختر شاہ، ڈاکٹر سداشیو ڈپکے، عمر خان، ساجد ملک، ڈاکٹر۔ فردوس شیخ، ڈاکٹر شبانہ کھاٹک ، ڈاکٹر عائشہ باسط موجود تھیں۔این ایس ایس کے رضاکاروں نے شجرکاری کو منظم کرنے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ پروگرام میں غیر تدریسی عملہ اور نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں