src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : دسویں، بارہویں اور نیٹ ٹاپرس 2024 کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 9 جون، 2024

مالیگاؤں : دسویں، بارہویں اور نیٹ ٹاپرس 2024 کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب


 




 مالیگاؤں: دسویں، بارہویں اور نیٹ ٹاپرس 2024 کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب



سمست میمن جماعت کی جانب سے اردو گھر میں عظیم الشان پروگرام و تقسیم انعامات




مالیگاؤں : 9/  جون (مہاراشٹر نامہ ڈیسک ) الحمد لله ! سال رواں میں میمن جماعت مالیگاؤں کے ہونہار طلبہ و طالبات نے مختلف امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم اور جماعت کا نام روشن کیا ہے ۔ ان طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں فخر میمن جماعت ملک کی 550 میمن جماعتوں کے قومی و آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر عالی وقار الحاج اقبال میمن آفیسر صاحب (ممبئی) اور عالی وقار عمران فروٹ والا صاحب ( چیئرمین یوتھ ونگ آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن ) خصوصی طور پر مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔ اس طرح کی معلومات سمست میمن جماعت یوتھ فیڈریشن کے صدر رضوان بھائی میمن نے دی ہے۔ ان معزز و محترم مہمانان کی موجودگی میں میمن جماعت مالیگاؤں کے امسال کے SSC، HSC اور NEET ٹا پرس طلبہ کا اعزاز واکرام کیا جائے گا ۔انھیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس تہنیتی تقریب میں مالیگاؤں شہر کی تعلیمی ، سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات اور اعلی حکام و آفیسران بھی بطور مہمان جلوہ افروز ہونگے۔موصوف نے کہا کہ یہ طلباء کی حوصلہ افزائی کا پروگرام ہے تاکہ اس طرح کے پروگرام سے دوسرے بچوں میں نیک امنگ پیدا ہو اور انکے اندر بھی تعلیم کا جذبہ پروان چڑھے ۔انہوں نے کہا کہ اس تہنیتی پروگرام کی صدارت الحاج اقبال میمن آفیسر صاحب (ممبئی)کرینگے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر عالی وقار عمران فروٹ والا صاحب ( چیئرمین یوتھ ونگ آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن )شرکت کررہے ہیں۔ یہ پروگرام سمست میمن جماعت کے مقامی صدر شریف میمن کی سرپرستی میں انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دسویں، بارہویں اور نیٹ کے ٹاپرس طلباء اور بالخصوص میمن جماعت سے منسلک ٹاپرس طلباء کا اعزاز کیا جائے گا. اس تقریب میں شہر کی تمام اسکولوں کے چیئرمین، ہیڈ ماسٹر اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں ۔یہ پروگرام مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے عقبی حصے میں واقع اردو گھر کی عظیم الشان عمارت کے آڈیٹوریم میں 10 جون بروز پیر کو دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages