src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 9 جون، 2024

 





ایشیائی خواتین والی بال ٹورنامنٹ کے لیے جلگاؤں کی انجلی پاٹل امپائیر نامزد



 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : ایشیائی والی بال ایسو سیشن نے اعلان کیا ہے کہ جلگاؤں ضلع پاسنگ والی بال ایسو سیشن کی سیکرٹری، شیو چھتر پتی ایوارڈ یافتہ انجلی پاٹل کو تھائی لینڈ کے ناکھون پاتھون میں منعقد ہونے والے ایشیائی انڈر -18 گرلز والی بال ٹورنامنٹ  کے لیے ریفری کے طور پر مقرر کیا گیا۔


  انجلی پاٹل کے انتخاب پر پاسنگ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر فاروق شیخ نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر پاٹل کو مبارکباد دینےکے لیے ایک تجویز پیش کی۔

  اس موقع پر ایسو سیشن کے صدر فاروق شیخ، منجھوشا بھڑے، خازن  ونود پاٹل، بین الاقوامی باسکیٹ بال ریفری والمیکی پاٹل، ضلعی صدر ایڈوکیٹ سنیل، جگدیش پاٹل سمیت نوتن مراٹھہ کالج کے شاندار کھیل کے میدان پر باقاعدہ مشق کرنے والے والی بال اور باسکیٹ بال کھلاڑی موجود تھے۔جہاں شال بکے 

  دیکر ان کا اعزاز کیا گیا انجلی پاٹل واحد خاتون ہے جس نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی ہے‌‌۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages