src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عبدالمالک فائرنگ معاملہ ڈاکٹر خالد پرویز کی تفصیلی پریس کانفرنس ,پولس پر سست روی کا الزام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 10 جون، 2024

عبدالمالک فائرنگ معاملہ ڈاکٹر خالد پرویز کی تفصیلی پریس کانفرنس ,پولس پر سست روی کا الزام

 




عبدالمالک فائرنگ معاملہ ڈاکٹر خالد پرویز کی تفصیلی پریس کانفرنس ,پولس پر سست روی کا الزام


اب تک 10 سے 11 ملزمین گرفتار ، مفرور ملزمین کی تلاش جاری





مالیگاٶں : (نامہ نگار ) صدر کل ھند مجلس اتحادالسلمین شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے آج میڈیا سے بات کی اور سابق میئر عبدالمالک پر ہوئے قاتلانہ حملے کی تفصیلات بتائی ۔ 

گذشتہ 27 مئی کو رات ایک سے دیڑھ بجے کے دوران آگرہ روڈ پر شاہ مٹیریٸل کے پاس سابق  میئر و مجلس اتحادالمسلمین کے ضلعی صدر عبدالمالک پر نامعلوم افراد نے قتل کے ارادے سے فائرنگ کی انکو تین گولیاں لگی ایک گولی بائیں پسلی میں ، دوسری بائیں پیر کے اوپری جوڑ میں اور  تیسری گولی سیدھے ہاتھ کی کہنی میں لگی ۔ اللہ کے فضل اور بروقت طبی امداد کے باعث انکی صحت اب بہتر ہیں ۔ انکی دو مرتبہ کامیاب سرجری ہوٸی اور وہ تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں اور جلد ہی انکی شہر واپسی ہوگی اور وہ پہلے کی طرح بلکہ پہلے سے زیادہ طاقت سے شہریان کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ 

اس واقعے میں پولس نے شیخ ریحان کی فریاد پر شروعات میں شیخ منصور شیخ بشیر (شیخ رشید کا بھتیجہ اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا چچیرا بھائی) اور خلیل احمد عبدالرزاق کو گرفتا کیا اور اب تک 10 سے 11 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا ایک اور چچیرا بھاٸی شیخ اکرم شیخ بشیر بھی شامل ہے ۔ کٸی افراد کو مفرور قرار دیا ہے جس میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا ایک اور چچیرا بھائی اور شیخ رشید کا بھتیجہ شیخ احسان شیخ رمضان بھی شامل ہے ۔ 

شروع میں پولس نے پریس کانفرنس لے کر پکڑے  گئے ملزمین کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ آپسی رنجش اور زمین کا تنازعہ ہے ۔ جبکہ شہر جانتا ہے کہ شیخ رشید خانوادہ اور یونس عیسی خانوادے میں سیاسی رنجش تقریباََ 35 سالوں سے چلی آرہی ہے ۔ دونوں خانوادوں کے درمیان کئی مرتبہ سنگین نوعیت کے واقعات ہوچکے ہیں ۔ کارپوریشن کے گیٹ پر پیش آٸے معاملہ میں 307 کا کیس درج ہوا ، کارپوریشن الیکشن میں خالد حاجی اور ڈاکٹر خالد پرویز کے مابین تنازعے میں فساد کا کیس درج ہوا ، کارپوریشن میں بھی دونوں خانوادوں کے درمیان تکرار ہوا کرتی رہی ، طاہرہ شیخ رشید کی شکایت پر ڈاکٹر خالد پرویز اور یونس عیسی صاحب پر کیس درج ہوا ۔ عبدالمالک سابق میئر اور شیخ خلیل کے درمیان فائرنگ کا پوارواڑی پولس اسٹیشن میں درج ہے ۔ 

شہر میں اس سے قبل بھی کٸی ایسے معاملات ہوچکے ہیں جن میں اہم ملزم کا تعلق شیخ رشید خانوادے سے ہی ہوتا ہے ۔ مثلاََ اعجاز بیگ پر حملہ ، شفیق اینٹی کرپشن پر حملہ ، رضوان سر کے گھر فائرنگ ، اسراٸیل اسو پر جان  لیوا حملہ ۔ ان سبھی واقعات میں شیخ رشید خانوادے کے افراد ہی ملوث تھے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی پولس نے سیاسی رخ پر تفشیش نہیں کی ۔ورنہ ایک ہی خاندان کے تین افراد شیخ منصور ، شیخ اکرم اور شیخ احسان کے ملوث ہونے پر سیاسی رخ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔

ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ پولس اس معاملے کی تفشیش میں انتہاٸی سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ ہمیں مکمل انصاف کی امید ہے اور ہم انصاف کے حصول کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔


ان صبر آزما اور حوصلہ شکن لمحات میں خانوادہ یونس عیسی ان تمام شہریان ، ہمدردان اور پارٹی سے منسلک ذمہ داران کے شکر گذار ہیں جنہوں نے اپنی دعاؤں میں عبدالمالک کی صحتیابی کی دعائیں کی ، ماؤں بہنوں نے روزے رکھے ہم سب کا دل سے شکر گذار ہیں ۔ ساتھ ہی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے جڑے نمائندوں کا بھی شکریہ ڈاکٹر خالد پرویز نے ادا کیا جنہوں نے سابق میئر عبدالمالک پر قاتلانہ حملہ سے جڑی ہر خبر کو نشر اور شائع کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages