src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے الیکشن کارڈ کیمپ کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 19 جون، 2024

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے الیکشن کارڈ کیمپ کامیابی سے ہمکنار





عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے الیکشن کارڈ کیمپ کامیابی سے ہمکنار 



جلگاؤں کے ضلعی صدر  احمد سر  کی ہدایت پر  کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔



جلگاؤں : 19 جون 2024 بروز بدھ   آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جلگاؤں کی  جانب سے چوپڑہ کی چنار علی مسجد کے قریب ووٹنگ کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ووِٹرلسٹ نئے ووٹر کا اندراج  اور پرانے ووٹنگ کارڈز میں درستی کی گئی۔ اس کیمپ میں 200 سے زائد لوگوں کو نئے ووٹنگ کارڈ اور ان کے بیلٹ پیپرز میں تصحیح کی گئی۔ اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم کے نوجوان لیڈر رضوان شیخ نے کہا کہ وہ معاشرے میں اپنا کام جاری رکھیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی  کوشش کریں گے۔ جس قدر ممکن ہو سکے حالات کو بہتر بنانے کے لئے  اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے طلباء اور نوجوانوں سےخصوصی اپیل کی کہ  پارٹی طلباء اور نوجوانوں کے لئے ہے، اس لئے بھاری تعداد میں اس جڑے اور شہر کے نوجوانوں اور طلباء کو بااختیار بنائیں ۔ اس موقع پر چنارعلی کے لوگوں نے  نوجوان دلوں کی دھڑکن  اے آئی ایم آئی ایم کے نوجوان لیڈر رضوان شیخ کا استقبال کیا ۔  اس موقع پر مجاہد بھائی، بختیار بھائی، سمیر بھائی، آفتاب سید، ریحان قریشی، ندیم بھائی، ریحان سید ،  ڈاکٹر  تائب، عظیم بھائی، ندیم بھائی، واجد بھائی، سمیر بھائی، نوید بھائی، اویس بھائی  موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages