src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عید الاضحی کے موقع پر آدیباسیوں کی ضیافت ۔۔۔دیا اسلام کا پیغام مساوات ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 20 جون، 2024

عید الاضحی کے موقع پر آدیباسیوں کی ضیافت ۔۔۔دیا اسلام کا پیغام مساوات ۔





عید الاضحی کے موقع پر آدیباسیوں کی ضیافت ۔۔۔دیا اسلام کا پیغام مساوات ۔




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جماعت اسلامی ہند پرتواڑا کے نمائندہ سے موصول اطلاع کے بموجب 

 بروز منگل مورخہ 18 جون 2024 کو عید الاضحی کے موقع پر Tribal welfare development Maharashtra  اور زیر اہتمام Ideal relief committee trust چکھلررا میل گھاٹ کے زیر اہتمام  آدی باسی گاؤں  Masondi منسوڈی 

میں اجتماعی طعام کا نظم کیا گیا۔الحمد للہ دو عدد بکروں کی قربانی کرکے گاؤں کے تقریباً 250 آدی باسی مرد وخواتین اور بچوں کے لئے بیریانی بناکر کھلایٔ گیٔ۔

اس موقع پر محمد سمیع  ڈایریکٹر تنظیم ہذا شریک تھے۔ پروگرام کے انعقاد سے قبل مقام کے سرپنچ،ممبر،اور پولس پاٹل  سے باضابطہ اجازت و منظوری  لی گئی تھی 

موصوف نے گاؤں کے سرپنچ،ممبران  پولیس پاٹل و شرکاء کے سامنے اسلام کا پیغام توحید،بھایٔ چارہ،امن، اور محبت پیش کیا۔تمام لوگوں نے ان  باتوں کو غور سے سنا اور  متاثر ہوئے۔ اور آیندہ بھی آنے کی خواہش ظاہر کی۔

گاؤں کے تمام لوگوں نے شکم سیر کھانا کھاکر شکریہ ادا کیا۔یہ انتہائی جزباتی و خوشی کا منظر تھا۔

اس موقع پر پرتواڑہ سے ڈاکٹر محمد انیس ،ڈاکٹر شہاب ،ڈاکٹر فرحت میمن ،ڈاکٹر عاشق شیخ ،اور ڈاکٹر سلیم نواب  کی ‌بھی شرکت رہی 

پروگرام کے اصل معاون جناب محمد اشرف  (ریٹائرڈ فاریسٹ آفیسر ) پرتواڑہ ہیں جن کے پرانے تعلقات کی وجہ سے  پروگرام کے انعقاد   کی اجازت ملی۔کیونکہ پورا گاؤں آپ سے شناسا ہے۔

پروگرام کی تیاریاں  محمد یونس صاحب (امیرمقامی JIH پرتواڑہ) اور محسن شیخ (ممبر TWD) نے کیں۔

الحمدللہ پورے گاؤں کے تاثرات مثبت رہے۔

ان شاءاللہ چکھلررا تعلقہ میں اس گاؤں کو ٹارگیٹ بناکر دعوتی خدمات انجام دینے کی کوششیں کی جاءینگی۔

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور انکے دلوں کو اسلام، اورمسلمانوں کے لئے کشادہ فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages