عالمی شہرت یافتہ نانڈیڑ کی حوصلہ جواں شخصیت محمد اسماعیل احمد, لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
مشہور زمانہ شاعر ساحر لدھیانوی جس وقت اس شعر کو قلم بند کر رہے ہونگے اس وقت غالباً ان کے ذہن میں کچھ ایسی ہی شخصیات رہی ہونگی جو مشکل حالات میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جواہر بکھیر کر اس مقام کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس پر زمانہ رشک کرتا ہے اور فی زمانہ قومِ مسلم میں بڑی مشکل سے ایسا کوئی نوجوان ، صفِ نوجوانان میں دیکھنے ملے۔
دینی و ملی سر زمین نانڈیڑ میں ایسی شخصیت کی نظیر عالٰی وقار محمد اسماعیل احمد ہیں جو حوصلہ مند، پرعزم، بیباک تعلیم یافتہ فکر ملت اور قومِ ملت کا جذبہ رکھنے والی معروف سماجی، ملی تعلیمی، ثقافتی، شخصیت ہیں۔
موصوف گزشتہ 17 برسوں سے نہایت فعال دینی ملی تنظیم خادمینِ امت کے نہایت متحرک رکن شور'ی کی حیثیت سے مہاراشٹر، حیدرآباد اور تلگانہ ریاستوں میں خادمینِ امت کی سرگرمیاں نہایت ہی مخلصانہ طور پر انجام دے رہے ہیں. خاص بات آپ موصوف محترم کی یہ بھی ہے کہ آپ ایک زبردست معلم(IT)، ناظم، ایونٹ مینجر اور خادمِ اردو ہیں جن کے اکثر مضامین اردو اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے ہیں آپ اساتذہ کے حقوق اور شعبہ تدریس کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اور انہی وجوہات کی بنا پر آپ کو ملک ہندوستان کی سب سے پہلی رجسٹرڈ تنظیم قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے نیشنل سوشل میڈیا انچارج کی حیثیت سے تقرری بھی ملی ہے جس میں میڈیا پر ارسال ہونے والے مواد، ایپ ڈیزائنگ، دیگر اپلیکیشن پر کاموں کا اندراج وغیرہ ہے جسے آپ نہایت زبردست طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں. احوالِ دیگر میں وہ بات جو آپکو عالمی شہرت سے جوڑتی ہے وہ یہ کہ آپ
Ocean Flex International Pvt Ltd.
کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جو فی زمانہ امریکہ، یورپ اور کینیڈا جیسے ممالک میں آنلائن سروسز کے علاوہ روزگار فراہم کرنے کا کام احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جس لیے آپ کو ان ممالک میں خود کے کاموں کے علاوہ نوجوانان کے لیے روزگار فراہم کرنے کے لئے سفر کرنا پڑتا ہے انہی گوناگوں اوصاف اور خدمات کے اعتراف میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی کی جانب سے آپ کو مرکز نظام الدین اولیاء غالب اکیڈمی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جس پر تمام ہی تعلیمی اداروں، سوسائٹیز اور تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ آپکو دونوں جہانوں میں سر بلندی عطا کرے. آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں