src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کو فور لین کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت رکھشا تائی کھڑسے کا مطالبہ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 جون، 2024

برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کو فور لین کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت رکھشا تائی کھڑسے کا مطالبہ۔


 



برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کو فور لین کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت  رکھشا تائی کھڑسے کا مطالبہ۔ 



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مرکزی وزیر مملکت  رکھشا تائی کھڑسے   نے دہلی میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کے لیے اصل راستہ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی کنٹریکٹر  کی  بھی شکایت  کی کہ وہ اس سڑک کی دیکھ بھال اور مرمت و تعمیر کا کام فوری شروع کرے۔فور لین سڑک کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول سے متعلق گزٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مکتائی نگر تعلقہ سے سڑک کو گزرنے کی تجویز نے راویر تعلقہ کے باشندوں کو ناراض کردیا ہے۔ اس لیے سڑک کا پرانا راستہ ہی  استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تعمیراتی  کام کے لیے 61 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی کام سست رفتاری سے چل رہا ہے  یا رکا ہوا ہے۔


رکھشا تائی کھڑسے نے گڈکری سے کہا کہ اگر سڑک کی مرمت و تعمیر فوری طور پر شروع نہیں کی گئی تو ٹھیکہ دار کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے تبدیل کر دے وزیر نتن گڈکری نے ان مطالبات پر فوری کاروائی کرنے کا وعدہ کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages