"سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے وزیر اعلی کو دیا میمورنڈم "۔
"قانون سب کے لیے مساوی ہے" جلگاوں ( عقیل خان بیاولی ): وزیر اعلی مہاراشٹر ایکناتھ شندے کی ۱۶ جون جلگاؤں أمد کے موقع پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر و معروف تعلیمی و سماجی مصلح سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اپنے وفد کے ہمراہ ایک میمورنڈم کے ذریعے باور کرایا کہ عیدالاضحیٰ پر وقوع پذیر ہونے والے متنازعہ معاملے میں جب عدالت میں مشکوک اراکین کے خلاف چارج شیٹ دایر کی جارہی تھی شہر کے ایڈووکیٹ کیدار بھوساری نے اپنی جارحانہ روش کو رو بہ عمل لاکر تمام وکلاء پر دباو بنایا کہ وہ مذکورہ کیس میں ملزمان کی نمائندگی نہ کرے گویا عدالت کے فیصلے سے قبل ہی أپ اپنا فیصلہ عوام الناس پر تھوپنا چاہتے تھے جب شہر کے ایک نوجوان وکیل عمران حسین شیخ نے اپنے ساتھی وکیل کےاس کیس میں ملزمان کی طرف سے پہل کی تو ایڈوکیٹ کیدار بھوساری نے انہیں جسمانی زد و کوب کیا نیز بھری عدالت میں دھمکیاں بھی دی اس واقعے سے شہر و مضافات پر شر و بد امنی پھیلنے کا اندیشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا لہذا امن کی فضا ہموار رکھنے کے لیے ایڈووکیٹ کیدار بھوساری جیسے عناصر پر فوری کاروائ کی جاۓ تا کہ شہر میں انصاف و بھائ چارے کا بول بالا ہو عبدالکریم سالار کی پہل پر وزیر اعلی نے انہیں کاروائ کا وعدہ کیا واضح رہے کہ مذکورہ معاملے کی عدالت میں زیر التواع ہے عبدالکریم سالار کی اس کی پہل شہر کے تمام ہی ذی شعور افراد نے ستائش کی اور اپنی حمایت کا وعدہ بھی کیا ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں