src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 9 جون، 2024

 






نۓ تعلیمی نصاب میں منو سمورتی شامل کرنے کے احتجاج میں  یک روزہ سیمینار کا انعقاد۔

جلگاؤں : (عقیل خان بیاولی) نئی تعلیمی پالسی کے تحت تیسری جماعت سے بارہویں جماعت  تک کے نۓ نصاب میں  منوسمورتی کو داخل چلکیا گیا ہے۔ اس کے احتجاج میں شولاپور میں مولانا آزاد  الپ سنکھیاک شیکشنِک  سنستھا ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام     ۸/ جون  کو راج محل ایمپریل گارڈن میں  منعقد کیا گیا۔ جس میں یہ قرارداد منظور گئی کہ *نۓنصاب میں منو سمرتی  داخل کرنے پر سخت احتجاج کرنا، * پہلی جماعت میں بچوں کے داخلے کی عمر پانچ سال سے بڑھا کر سات سال کی گئی ہے ، اس کی مخالفت کرنا *اُردو مدارس میں غیر اردو اساتذہ  تقرری  کی سخت مزحمت کرنا  *نصاب میں منوسمرتی کی مخالفت کرنے کے لیے  ملک کے اقلیتی طبقات کی طرف سے حکومت اور انتظامیہ کے  افسران کو اِی میل کرنے کی مہم چلانا بھی طئے پایا۔ تعلیمی ، سماجی اور ادبی اداروں  اور تمام اقلیتی طبقات سے اپیل کی گئ کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔ سیمینار کی صدارت بشیر شیخ  نے کی۔ ادارے کے صدر ایم۔ڈی۔ شیخ نے  مہمانان، مقررین اور سامعین کا استقبال کیا۔   ہارون کرکم کر سر،   بشیر اِڈیکر،  ڈاکٹرہارون رشید باغبان،  پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ایوب نلامندو اور مُسرت بیجاپورے نے رہنمائی کی۔ نظامت  موئث شیخ  نے کی اور شفیع چتاپورے نے شکریہ ادا کیا۔  سیمینار میں  مختلف اسکولوں اور سماجی اداروں  کے انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران،   اساتذہ ، سماجی خدمت گاروں نے  کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages