دوسری شادی کی مخالفت پر حءوان صفت باپ نے 15 سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔
پھلواری شریف (پٹنہ): پٹنہ کے پھلواری شریف علاقے کے پارسا بازار تھانے کے دریا پور گاؤں میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ گردن پر نشانات دیکھ کر دیگر رشتہ داروں نے باپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کو گرفتار کر کے تھانے پہنچا دیا۔ بعد ازاں پوچھ تاچھ کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں ماں نے اپنے شوہر کے خلاف بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق بیٹی اپنے والد کی دوسری شادی کی مخالفت کر رہی تھی جس کے باعث اسے قتل کیا گیا. پارسا بازار تھانہ علاقہ کے دریا پور چندا چک کے رہنے والے بنٹی شرما نے دوسری شادی کی تھی اور پہلی شادی سے اس کی ایک 15 سالہ بیٹی ہے۔
بیوی اور بیٹی اس شادی کی مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔ ان کی پہلی بیوی پنکی دیوی اور 15 سالہ بیٹی تنو کماری اپنے والد کی حرکتوں سے تنگ آچکی تھیں۔
بنٹی شرما نے اپنی پہلی بیوی پنکی دیوی اور بیٹی تنو کو متعدد بار مارا پیٹا اور منہ بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ اس کے باوجود دونوں ماں بیٹی احتجاج کر رہی تھیں۔ گاؤں والوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ بیٹی کی مخالفت کی وجہ سے باپ بہت ناراض تھا۔
پارسا بازار پولیس اسٹیشن کی سربراہ مینیکا رانی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 2 بجے ان کی 15 سالہ بیٹی تنو کماری جو گھر میں سو رہی تھی، کو اس کے والد بنٹی شرما نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس سے پہلے بھی باپ ماں بیٹی کو کئی بار مارا پیٹا تھا۔ گاؤں والوں نے اس واقعہ کی اطلاع 112 ڈائل ٹیم کو دی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کو گرفتار کر لیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں