src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 22 جون، 2024

 



تھائی لینڈ  سے  ممبئی میں جاری تھا سیکس ریکیٹ ،  پولیس نے کیا خاتون کو گرفتار۔


ممبئی: ممبئی سے متصل تھانے میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ یہ سیکس ریکیٹ تھائی لینڈ کی ایک خاتون چلا رہی تھی۔ پولیس نے اس ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کے لیے آپریشن کیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوٹل پر چھاپہ مارا۔  وہ تھائی خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کر رہی تھی۔ پولیس نے تین دیگر تھائی خواتین کو بچا لیا جنہیں ہوٹل بلایا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے ممبئی کے بوئیسر، بوریولی میں ریسکیو فاؤنڈیشن بھیج دیا گیا۔

تھانے پولیس کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) شیوراج پاٹل نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے، پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل (اے ایچ ٹی سی) کی ایک ٹیم نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور جسم فروشی کا دھندہ چلانے والی خاتون کو گرفتار کیا۔ پاٹل نے کہا کہ اس کاروائی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے جمعہ کی رات ایک ہوٹل میں چھاپے کے دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی اور وہاں سے تھائی لینڈ کی تین خواتین کو بھی آزاد کرایا گیا۔ پولیس نے گرفتار تھائی خاتون کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ خاتون سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ اس غیر اخلاقی دھندے میں اور کون کون ملوث ہے۔ پولیس نے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل (اے ایچ ٹی سی) کی ایک ٹیم کی مدد لی اور پھر ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ تھانے پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages