حراء انگلش میڈیم اسکول میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز
مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی جانب سے طالبان علم کو نیک خواہشات
مالیگاؤں : 22/ جون 2024ء بروز سنیچر حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز ہواـ اس موقع پر اسکول کے گراؤنڈ کو مختلف و دلچسپ ماڈل کے ذریعہ سجایا گیا۔طالبان علم میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مستقبل کے عزائم کے متعلق ماڈل تیار کیا گیا جو کہ والدین و سرپرست کے لئے قابل توجہ رہاـ محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ پرنسپل (حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج) نے اپنے پیغام میں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اگر آپ سے تعلیمی معاملات میں کچھ خامیاں رہ گئی ہوں تو اس سال اس نقصان کی تلافی کریں، اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں، اسکول میں اساتذہ اور گھر پر ماں باپ کی تعظیم و توقیر کریں، پڑھائی پر دھیان دیں ـ جبکہ آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے طالبان علم کے لئے دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاـ بچوں کے استقبال کے لئے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے تمام ٹیچرس گیٹ پر حاضر تھے اور ہر آنے والے طالب علم کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعلیمی کٹ بطور تحفہ پیش کررہے تھےـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں