سابق ریاستی وزیر ایکناتھ راؤ کھڑسے کی امیت شاہ سے ملاقات ۔ "گھر واپسی کو اٹھے قدم"
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ریاست مہاراشٹر کے قدآور ماہر سیاسیات داں سابق ریاستی وزیر ایکناتھ راؤ کھڑسے نے حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کی توپ امیت شاہ سے جمعرات کی شام اپنی بہوں مرکزی وزیر مملکت رکشا تائ کھڑسے کے ہمراہ ملاقات کی اس ملاقات کی وجہ کیا ہے اور اس میں کیا طۓ ہوا یہ تو ابھی گلدستہ میں ہے مگر کھڑسے جی نے اشارے کناروں میں یہ کہہ دیا کہ بی جے پی میں انٹری اور گھر واپسی کی طرف کا سفر شروع ہوچکا ہے اب فقط رسمی اعلان باقی ہے ۔
موصوف کے داخلہ کے ساتھ ہی پارٹی کی طرف سے اہم ذمہ داری و عہدہ مل سکتا ہے سے متعلق بھی سیاسی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں سننے کو مل رہی ہیں۔حالیہ لوک سبھا انتخابات میں انھوں نے بھاجپا کی امیدوار اپنی بہوں رانی رکشا تائ کھڑسے کو کامیاب کرنے کے لۓ خوب حکمت عملی اپنائی اسی کے ساتھ ضلع کی سیاسی نبضِ کس طرف دھڑکتی ہے کا بھی ان کو علم ہے ایک ماہر سیاسیات داں کی حیثیت سے بڑی ذمہ داری ان کو مل سکتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں