src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مشکوک پارلیمانی امید وار کی حمایت کرنا، ووٹ دینا یا دلوانے سے بہتر ہے .... ہماری خود کی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کی حمایت کریں اور ووٹ دلوانے کی کوشش کریں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 مئی، 2024

مشکوک پارلیمانی امید وار کی حمایت کرنا، ووٹ دینا یا دلوانے سے بہتر ہے .... ہماری خود کی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کی حمایت کریں اور ووٹ دلوانے کی کوشش کریں





مشکوک پارلیمانی امید وار کی حمایت کرنا، ووٹ دینا یا دلوانے سے بہتر ہے .... ہماری خود کی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کی حمایت کریں اور ووٹ دلوانے کی کوشش کریں




✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں



بے شک اللہ تعالیٰ ہی ہمارے اوپر ہمارے اعمال کی وجہ سے ظالم و جابر حکمران مسلط فرماتا ہے
آج تک ہم نے ہماری سواری کی لگام دوسروں کے ہاتھ میں دے کر بہت بڑی غلطی کر بیٹھے ہیں اب ہوش کے ناخن لینے کی اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کی سخت ضرورت ہے



2024 کے حالیہ پارلیمانی الیکشن دھولیہ مالیگاؤں حلقہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے اپنا امیدوار شیخ محمد زید کو منتخب کیا ہے . برائے مہربانی حالات کے پیش نظر ہمیں نیک نیتی کے ساتھ ووٹ دے کر اور ووٹ دلوا کر سچی محنت کرنے کے بعد اپنے اعمال کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے
 اپنے اندر خامیاں اور غلطی تلاش کرنے کی بجائے آج بھی ہم دوسروں کو ہی مورد الزام ٹہرانے میں دن و رات محنت کر رہے ہیں ایک دوسرے پر جھوٹے قسم کے الزامات لگا کر عوام کو بے وقوف بنانا ایک مشغلہ بن گیا ہے



دھولیہ مالیگاؤں پارلیمانی حلقہ میں آزادی کے بعد سے آج تک کس قسم کا ڈیولپمینٹ، ترقی ہونا چاہیے اور ہر جگہ، ہر مرتبہ ہمیں تعصب کی عینک سے دیکھتے ہوئے ہمیں نظر انداز کیا گیا اور کیا جا رہا ہے اس پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے
مایوس ہونے کی ضرورت نہیں.... ہر دور میں تعداد میں کم رہنے مگر عمل میں پختگی اور توکل علی اللہ کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ کی غائبانہ مدد شامل رہتی ہے



آج تک ہم نے ووٹ کو امانت ہی نہیں سمجھا بلکہ دنیاوی لالچ کے خاطر ہم نے ووٹ کے نام پر ایک موٹی رقم لے کر قوم و ملت کا سودا کر دیا اور ابھی بھی کر رہے ہیں اور عوام کو مسلسل بےوقوف بنانے ڈرانے دھمکانے میں لگے ہوئے ہیں*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages