src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گرلس ہائی اسکول کا شاندار نتیجہ : ایس ایس سی بورڈ اگزام کا مجموعی رزلٹ 98.34 - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 مئی، 2024

نشاط گرلس ہائی اسکول کا شاندار نتیجہ : ایس ایس سی بورڈ اگزام کا مجموعی رزلٹ 98.34

 






نشاط گرلس ہائی اسکول کا شاندار نتیجہ : ایس ایس سی بورڈ اگزام کا مجموعی رزلٹ 98.34




تین دہائیوں سے جاری نشاط گرلس ہائی اسکول اپنی نوعیت کا  وہ منفرد ادارہ ہے جہاں طالبات کی عصری اور دینی تعلیمات پر اساتذہ، ہیڈ مسٹریس اور مینجمنٹ نہایت پابند ہوتے جس کا ثمر یہ رہا کہ حالیہ دنوں دسویں جماعت کے نتائج آنلائن ظاہر کیے گئے اور الحمد للہ یہ نوید اسکول ہذا کے مقدر میں ہوئی کہ نشاط گرلس ہائی اسکول کا مجموعی رزلٹ 98.34. تعلیمی سال 2023-2024 میں کل 242 طالبات شریکِ امتحان رہے جس میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی 88 طالبات، اول درجے میں 118، دوم درجے میں 30 اور سوم درجے میں 2 طالبات رہی. یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ نہایت ذہین وفتین طالبہ مصباح شیخ لطیف نے پوری اسکول میں ٹاپ کرتے ہوئے٪ 91.00 حاصل کیا اسی کے ساتھ ساتھ تمام ہی مضامین میں طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس زبردست کامیابی پر اؤل ہی اسکول مینجمنٹ نے ایک بڑی رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا جو عنقریب ہی ایک تہنیتی تقریب میں دیا جانا ہے ساتھ ہی ساتھ اسکول انتظامیہ نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پوری اسکول میں اول، دوم اور سوم طالبات کو بھی انعام و اکرام سے نوازا جائے گا ساتھ ہی ساتھ نمایاں کارکردگی پر اساتذہ کا بھی بھرپور استقبال اور اعزاز کیا جائے گا. ایس ایس سی بورڈ ایگزام میں نمایاں کامیابی پر طالبات، اساتذہ ہیڈ مسٹریس نان ٹیچنگ اسٹاف کو جملہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages