src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ معاملہ ..... کیا آخری کڑی ثابت ہو سکتی ہے شہر مالیگاؤں کے لیے یا پھر ؟؟؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 مئی، 2024

سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ معاملہ ..... کیا آخری کڑی ثابت ہو سکتی ہے شہر مالیگاؤں کے لیے یا پھر ؟؟؟

 






سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ معاملہ ..... کیا آخری کڑی ثابت ہو سکتی ہے شہر مالیگاؤں کے لیے یا پھر ؟؟؟




پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیے ایک اہم کھلا چیلنج


✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں


افسوس صد افسوس گذشتہ چند ہفتوں میں مسجد و مینار  مدرسوں والا بدنام شہر مالیگاؤں میں منشیات، ڈکیتی کے علاوہ خاص طور سے فائرنگ کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں

ہمیں معلوم ہے کہ ریوالور سے نکلی ہوئی گولی نہ ہی گناہ گار  یا معصوم عوام کو دیکھے گی اور نہ ہی اسکول و مدارس کے طلبہ طالبات و اساتذہ کرام کو اور نہ ہی مساجد میں نماز پڑھانے کے لیے جا رہے  ائمہ کرام کو

آج شہر مالیگاؤں کے نامور ذمہ داران نہ چاہتے ہوئے بھی اس بات کا عوام کے سامنے اقرار کر رہے ہیں کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کہیں نہ کہیں اصلی مجرم کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے اور نقلی مجرم کو پکڑ کر جھوٹا دلاسہ دینے کے خاطر کمزور قلم لگا دی جاتی ہے اور مجرم کی رہائی چند ہفتوں میں ہو جاتی ہے اور پھر سے وہی مجرم شہر مالیگاؤں میں دندناتا پھرنے لگتا ہے

گذشتہ روز سابق میئر عبدالمالک پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے ہر کوئی کہیں نہ کہیں ڈر محسوس کر رہا ہے . چونکہ ہمارا شہر مالیگاؤں بنکروں ، غریب مزدوروں کا بھی ہے اس لیے  پولیس ڈپارٹمنٹ سے امید لگائے ہوئے ہیں کہ جلد سے جلد اصل مجرم کو بے نقاب کیا جائے اور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پھر کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ آسانی کے ساتھ گھٹیا واردات انجام دے کر پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ شہر مالیگاؤں کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کرے

اس موقع پر میں تمام سیاسی، دینی و ملی تنظیموں کے نمائندوں اور سرکردہ شخصیات سے بھی گزشتہ کل کی پوسٹ میں مؤدبانہ گزارش کیا ہوں کہ شہر کے حالات کو ساز گار بنانے اور مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے کم از کم پندرہ روزہ مہم کا اہتمام کیا جائے . جس میں عصری و دینی طلبہ کی ریلی، جمعہ کے خطبہ اور کارنر میٹنگ کے ذریعے نوجوانوں اور عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا جائے . محلے واری اصلاحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

اللہ تعالیٰ عبدالمالک کو شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے

اللہ تعالیٰ ہم تمام کے لیے آسانی کا معاملہ پیدا فرمائے

آمین یا رب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages